Punjab-wide ban on dancers performing obscene acts in stage plays
لاہور ( نیشن آف پاکستان نیوز ) وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی ہدایت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کاروائی، سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات کرنے والی ڈانسرز پر پنجاب بھر میں پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
پہلے مرحلے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر ڈانسرز کو شو کاز نوٹس جاری کر دیے
ڈانسرز کو اپنا موقف دینے کے لیے ایک ہفتہ دیا گیا ہے
غیر تسلی بخش جواب پر ان ڈانسرز پر صوبہ بھر میں پابندی عائد کر دی جائے گی
شوکاز ہونے والی ڈانسرز میں مہک بٹ، کومل چوہدری، قسمت شہزادی، نایاب خان، شیلا چوہدری، ایان اختر، سونو بٹ، ندا چوہدری، خوشبو خان، روشنی خان، کاجل چوہدری، سارہ خان، تبسم خان، ماہ نور، جیا بٹ، حرا ڈوگر، وفا علی، اور لائبہ جٹی، وفا چوہدری، انمول جان، نذیر بھٹی، مرچو ٹیڈی، حنیف اچانک، بابرہ علی، عمران ناگی، نورہاشمی، کومل خان، حمیرا خان، سونیا مغل، کاشف برال، ناصر مستانہ باباجی، اے ڈی عالیہ چوہدری کے نام شامل ہیں
ذرائع کے مطابق فحش ڈانس کرنے والی اداکارائیں جن پر ایف آئی آر درج چکی ہیں جو پولیس کو مطلوب ہیں ان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا جس کیلئے لیڈیز پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں نامزد اداکاراؤں کو گرفتار کر لیا جائے گا
ہوم ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ ڈانسرز سٹیج پر فحاشی اور عریانی پھیلا رہی ہیں
عامر میر کی ہدایت پر پنجاب آرٹس کونسل نے شمع تھیٹر، تماثیل تھیٹر، محفل تھیٹر، ناز تھیٹر، ستارہ تھیٹر، الفلاح تھیٹر لاہور، فرینڈز تھیٹر اور میرین تھیٹر ساہیوال کے خلاف بھی کاروائی کے لئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے تھیٹرز مالکان بھی فحش تھیٹرز کو فروغ دینے میں ملوث ہیں
ثقافتی اداروں میں فحش مجروں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ڈراموں کی آڑ میں بیہودگی اور بےحیائی ہرگز قابل قبول نہیں ایسی تمام ڈانسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے
پنجاب آرٹس کونسل کی ٹیمیں تمام تھیٹرز میں ڈراموں کو مانیٹر کر رہی ہیں جہاں بھی غیر اخلاقی پرفارمنس ہوگی وہاں ایکشن لیا جائے گا
🚨 میاں چنوں: 11 کے وی کے تار سے کرنٹ لگنے پر دو بچے جھلس گئے، ریسکیو 1122 نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا، دونوں بچے کزن ہیں، گاؤں 44 پندرہ ایل کا واقعہ 🚨 خانیوال: وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے تحت ڈی پی او محمد عابد کی مخدوم پور میں کھلی کچہری 🚨 رحیم یار خان: انٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایس ٹی ٹیچر سلمان 50 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار 🚨 رحیم یار خان امین گڑھ روڈ: خاتون کے قتل پر ڈی پی او عرفان علی سموں کا نوٹس، ملزم گرفتار، فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی 🚨
اہم خبر: پاکستان میں آج کی اہم خبروں اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔ملک بھر میں مختلف شعبوں سے متعلق اہم اعلانات سامنے آگئے۔تازہ ترین: قومی اور بین الاقوامی خبریں ایک ہی جگہ ملاحظہ کریں۔
0 Comments