Jamiat Ulema-e-Islam will play its role to get the country out of crisis, Maulana Habib-ur-Rehman Akbar Zahid Maqsood Ahmad Qureshi, Qari Muhammad Aslam.
ملتان ( غالب نیوز، نیشن آف پاکستان نیوز ) جمعیت علماءاسلام اسلام تحصیل ملتان کی مجلس عاملہ اور یونٹس کے ذمہ داران کا ایک اہم مشترکہ اجلاس الیکشن کمپئین کے سلسلے میں جامع مسجد عثمانیہ نیو ملتان میں منعقد ہوا اجلاس سے امیر جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان مولانا حبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری تحصیل ملتان الحاج زاہد مقصود احمد قریشی این اے 148 کے امیدوار ملک سجاد وینس ایڈووکیٹ، پی پی 213 کے امیدوار ملک منظور احمد کالرو، پی پی 214 کے امیدوار ملک نوید احمد بھپلا، پی پی 219 کے امیدوار چوہدری طیب گجر، مخصوص نشست پر امیدوار منورشہزاد مسیح، نقیب اللہ خان کاکڑ، حبیب اللہ خان بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پورے ملک سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے صوبہ پنجاب میں بھی انشاءاللہ جمعیت علماء اسلام کے امیدواران بھر پور کامیابی حاصل کرکے منتخب ایوانوں میں عوامی مسائل کے حل ،ملک کے اسلامی تشخص کی حفاظت اور ملک کو حقیقی اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی نسبت عوام کا جمعیت علماء اسلام پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور انشاء اللہ عوام کے ووٹوں سے ہی جمعیت علماء اسلام کے امیدواران ملک بھر میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے جمعیت علماء اسلام ہی حقیقی معنوں میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے
جمعیت علماء اسلام کے امیدواران اس وقت قوم کے لیے امید کی کرن بنے ہوے ہیں ان شاءاللہ 8 فروری کو کتاب کی جیت یقینی ہے اجلاس میں مشاورت کے بعد طے ہوا کہ 25 فروری بروز جمعرات بعد نماز ظہر جامعہ قاسم العلوم گلگشت کالونی ملتان کے سالانہ ختم بخاری شریف میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن، جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، مولانا حافظ حمداللہ، مولانا اسعد محمود و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے تمام یونٹس و امیدواران بھرپور شرکت فرمائیں اور 3 فروری کو لطف آباد بوسن روڈ پر مفتی عبدالواحد قریشی کا بیان ہوگا اس میں بھی بھرپور شرکت کریں اجلاس میں امیدوار پی پی 214 ملک نوید احمد بھپلا اور امیدوار برائے مخصوص نشست مسیحی برادری کے رہنماء منور شہزاد مسیح کو باقاعدہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت پر مبارکباد اور پھولوں کے ہار پہناے گئے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ابتدائی رہنماء قاری محمد اکرم مرحوم کی اہلیہ اور جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کے سرپرست اعلی استاذ القراء قاری محمد اسلم کی بڑی بھابھی کے لیے دعاے مغفرت کی گئی
اجلاس میں مولانا سعید الرحمن، مولانا حبیب الرحمن، مولانا محمد زبیر فاروقی، مولانا محمود الحسن غوری، مولانا انیس الرحمن فاروقی، مولانا محمد زکریا خان، مولانا محمد زاہد چشتی، مولانا شیراز احمد سندیلہ، قاری محمد شفیق، قاری عبدالوحید، قاری عبداللہ صدیقی، قاری عبید الرحمن مدنی، حافظ انیس الرحمن، حافظ عادل ایوبی، حافظ محمد ضرار، خواجہ محمد عیسی، قاری محمد مطلوب، محمد عرفان ابراہیم، محمد مدثر عمران صدیقی، شمش الرحیم، قاری محمد جلال، قاری بلال، حافظ اسد، نذیر احمد کالرو، عبدالخالق کالرو، محمد نعمان، محمد سبطین بھٹی، محمد نعمان بٹ، محمد سلیم خان، محمد اکرم، محمد اقبال،یوسف اعوان، انعام الرحیم، محمد نیاز، محمد اشفاق، محمد وسیم اکرم، سلیم اللہ بھٹی، رحمت شہزاد، محمد خلیل عابد، محمد عمر، محمد طلحہ، نعمت اللہ، محمد ارشاد و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی
0 Comments