رحیم یار
خان (محمدخرم لغاری)سرکل صادق آباد کے تھانہ کوٹسبزل اور احمد پور لمہ نے دو جرائم پیشہ گنگز کو گرفتار کر کے 60 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ اور نقدی برآمد کر لی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں میں سرکل پولیس آفیسر صادق آباد حافظ خضر زمان کی زیر نگرانی تھانہ کوٹسبزل پولیس نے میرو کوش گینگ کے سرغنہ میرو عرف سہراب، خیر محمد عرف کوڑا اور امید علی عرف ببل کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری راہزنی کے لیے بدنام تھے ملزمان سے 22 لاکھ سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل، مویشی و نقدی جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشن، پسٹل وغیرہ برآمد کر لیے گئے ہیں تھانہ کوٹسبزل پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزم اجمل کو بھی گرفتار کیا ہےاسی طرح تھانہ احمد پور لمہ پولیس نے سرقہ بالجبر، نقب زنی و چوری کی وارداتوں میں ملوث چوہڑ گینگ کے ملزمان چوہڑ کوش اور راضی کوش کو گرفتارکیاملزمان سے 40 لاکھ کی ریکوری عمل میں آئی ہےہر دو گینگز کی گرفتاری سے جرائم کی شرح میں یقینی کمی واقع ہو گئی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھے گاکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دئیے جائیں گے-