بےگھرافرادکےلیےوزیراعظم پاکستان عمران خان کاانقلابی قدم،تمام اضلاع میں عارضی پناہ گاہوں سمیت مفت قیام وطعام کی سہولیات دینے کی ہدایت

رحیم یارخان (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن، محمدخرم لغاری) بے گھر افراد کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا انقلابی قدم، تمام اضلاع میں عارضی پناگاہیں بنا کر بے گھر افراد کو مفت قیام و طعام کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات۔وزیراعظم پاکستان کے ویڑن پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو گذشتہ شب غریب و نادر بے گھر افراد، مزدوروں اور مسافروں کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے پناگاہیں بنا کر ان افراد کو کھانا اور گرم بستر ے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں

ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ضلع ہذا کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے عارضی پناگاہیں بنا کر بے گھر افراد کو کھانا اور رات قیام کیلئے گرم بستر ے فراہم کئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ غریب و مستحق اور بے گھر افراد کےلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا احساس پروگرام اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے جس کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر غیر معمولی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع کی چاروں تحصیلوں میں بے گھر افراد کو سخت سردی سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی پناگاہیں بنا کر کھانے اور گرم بستروں کی سہولت فراہم کی جائے گی