Section 144 is enforced, animal waste and the goods obstructing the way will be confiscated
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)کمشنر بہاولپور ڈویژن کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے بہاولپور ڈویژن میں میونسپل کارپوریشن، ٹاﺅن کمیٹیز کی حدود میں پبلک مقامات پر کسی بھی قسم کا کچرا،جانوروں کا فضلہ، درختوں کی لکڑیوں سمیت بلڈنگ میٹریل یا اس سے ملتا جلتا کوئی بھی ڈھیر جو گندی اور راستوں میں رکاوٹ کا باعث بنے دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔فوری طور پر نافذ العمل یہ حکم تین ماہ تک موثر رہے گا
اس حکم نامے کے تحت کوبھی شہری اپنے گھر یا دکان اور کاروباری مراکز کا کچرا پبلک مقامات پر نہیں پھینک سکتا اور نہ ہی جانوروں کا فضلہ پبلک مقامات پر جمع کر سکتا ہے، مزید برآں بلڈنگ میٹریل سمیت ایسی کوئی بھی ڈھیری جو گندگی یا راستے میں رکاوٹ کا باعث بنے پبلک مقامات پر جمع نہیں کرسکتا خلاف ورزی کی صورت میں میونسپل افسران دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لانے کے مجاز ہوں گے۔
0 Comments