رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)دواضلاع میں فاصلہ کم دونوں اضلاع کے پسماندہ عوام میں خوشی کی لہر،ضلع راجن پور اور ضلع رحیم یار خان کی عوام کے فاصلے کم ہو گئے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض خان مزاری نے سٹیل پل کا افتتاح کردیا مقامی لوگوں نے مٹھاٸیاں تقسیم کی سٹیل پل کی افتتاحی تقریب میں مقامی افراد میں رکن قومی اسمبلی سردار ریاض خان مزاری نے کہا کہ میری پہلی ترجیح علاقے میں امن لانے کی تھی وزیراعظم سے پہلی ملاقات میں میرا پہلا مطالبہ امن وامان کا تھا جو ہم اب تک ناکام رہے ہیں اس پل کو یہاں اس لئے بنایا گیا ہے کیونکہ وہاں پر امن نہیں ہے حلقہ میں ہر فرد کو امن دینا چاہتے ہیں جو جلد عوام کو خوش خبری دیں گے تعلیم صحت اور تمام بنیادی حقوق دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنی آباد زمینوں سے راستہ دیا ہم عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتے شیخ خلیفہ پل کے لئے حکومت نے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی ہے سٹیل پل کی افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیت سردار عطاءاللہ خان مزاری سردار سجاد خان مزاری سردار عطاء حسین خان مزاری المعروف مجو خان سردار بلاول خان مزاری اور حلقہ کی تمام سیاسی شخصیات شامل تھی
0 Comments