وہاڑی : ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے کہا ہے کہ کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور جن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون بحثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کا وہاڑی سے قلع قمع کرنے کے لئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی قیادت میں وہاڑی پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے اپنی نئی نسلوں کو پاک اور صاف ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ دانیوال میں منشیات کے خلاف ایک بڑی کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کیا تفصیلات مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے تھانہ دانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس ضلع کو منشیات فری بنانے کے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں میں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی تھانہ دانیوال میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں ایس ایچ او دانیوال مرزارحمت علی اور ساجد علی اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے 201لیٹر دیسی اور 400لیٹر ولائتی مختلف انٹرنیشنل برآنڈز کی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم محسن کھوکھر سکنہ 9/11ڈبلیو کو دانیوال کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا
0 Comments