Ticker

6/recent/ticker-posts

نبی آخر الزمان کی محبت سے بڑھ کر کوئی بڑی محبت نہیں ہے،الحاج نورمحمد

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)45سال سے سعودی عرب میں مقیم گنبد خضری کو رنگ کرنے کی سعادت و اعزاز رکھنے والے الحاج نور محمد فیصل آبادی نے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا اور پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال کےہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشق و محبت کی راہ میں نصیب ہونے والی راحت و سکون کا کوئی بدل نہیں ہے نبی آخر الزمان کی محبت سے بڑھ کر کوئی بڑی محبت نہیں ہے یہ محبت دولت انہیں نصیب ہوتی ہے جنھیں آپ سرکار ص خود چن لیتے ہیں اللہ کے کرم میں یہ سب سے بڑا کرم ہے الحاج نور محمد نے بتایا کہ میں قطعی طور پر رنگ ساز نہیں تھا اللہ کے نبی نے جب مجھے اس کام کے لیے قبول فرما لیا تو اگلی تمام منزلیں خود بخود طے ہوتی چلی گئیں جو کچھ میں نے خواب میں دیکھا تھا پھر وہی سارے مناظر ہوبہو سامنے آتے گئے مجھ جیسے فقیر کو رمضان المبارک میں مسجد نبوی کے اندر دستر خوان لگانے کی جگہ ملنا آپ کی محبت کی بدولت ہی ہے.ایک سوال کے جواب میں الحاج نور محمد نے بتایا کہ پاکستان میں میرا لکڑی کا بڑا کاروبار تھا جوانی میں میں عمرہ کرنے گیا تھا آپ صلی اللہ وسلم کی نظر کرم نے زندگی ہی بدل دی.میرے دل میں ملنے والے اس قرار اور راحت کو چھوڑ کر کچھ اور لینے کی خواہش ہی نہیں ہے حضرت خواجہ فرید ؒ عاشق رسول اور بڑے رتبے والے انسان ہیں.اللہ ہر زبان سنتا سمجھتا اور دعائیں قبول کرنے والا ہے.انسان ہروقت اس سے مانگتا ہی رہے اس کا کرم،اس کی رحمتیں،عشق و محبت اورایمان کی دولت،   آفات و عذاب سے چھٹکارا زبانیں اظہار کا ذریعہ ہیں سرائیکی زبان میٹھی یہاں کے لوگ مہمان
نواز، پرخلوص محبت و احترام کرنے والے ہیں. پاکستان بلخصوص سرائیکی وسیب عاشق رسول صوفیا کی پرامن دھرتی ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent