رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)چھلاں والا پل کے قریب میڈیکل سٹور پر ڈکیٹی کی واردات نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر 70ہزار کیش لوٹ کر فرارہوگٸے نامعلوم مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوارتھے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے دوسری جانب ترجمان پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او منتظر مہدی نےواقعہ پر سخت نوٹس لیتے ہوےمقامی پولیس کو فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرنے کاحکم دےدیاہےجائے وقوعہ سے شواہد اورسی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کےواقعہ کا مقدمہ تھانہ سی ڈویژن میں درج کرلیا گیا ہےملزمان کی تلاش کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی چھاپے مار رہی ہےجلد نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا
0 Comments