اوکاڑہ(جاویدراہی) آٹاچکی ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ پاکستان نے اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جو بعد ازاں ریلی کی شکل اختیار کر گیا مظاہرین نے پریس کلب سے ڈی سی آفس تک ریلی کی شکل میں احتجاج کیا قیادت کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی رہنما راٸے سجاد احمد کھرل اور صدر آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالقیوم نے کی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت پنجاب آٹا چکی ایسوسی ایشن کو کوٹہ ہونے کے باوجود سرکاری نرخوں پر گندم فراہم نہیں کر رہی مارکیٹ میں سے گندم خرید کر عوام کومہنگےداموں آٹا خریدناپڑتا ہےدوسری جانب ضلعی انتظامیہ ناجاٸز مقدمات درج کرکے پریشان کر رہی ہے اگر سرکاری طور پر لاہور فیصل آباد اور ملتان کی طرح سرکاری ریٹس پر گندم فراہم کی جایے تو سرکاری نرخ 45روپے کلو کے حساب سے آٹا فروخت کیا جا سکتا ہے کسان بورڈ پاکستان نے آٹا چکی ایسوسی ایشن کے جاٸز مطالبے کی حمایت کرتے ہوےاحتجاج میں شرکت کی اور حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مطالبات فوری طور پر تسلیم کیےجاٸیں بصورت دیگر احتجاج کاداٸرہ کاربڑھایاجاے گا
0 Comments