رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)گلوکارہ شیریں کنول نے کہا ہے کہ موسیقی کا علم اور فن ہمارا خاندانی ورثہ ہے آواز قدرت کا عطا کردہ انمول عطیہ ہے پذیرائی اور شہرت میں میری میٹھی سرائیکی زبان اور پرستاروں کی محبتیں شامل ہیں. سرائیکی گائیگی میں خواتین سنگرز کے لیے خاصا سکوپ موجود ہےشوبز اور موسیقی سے وابستہ لوگوں کو چاہئیے کہ وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق اپنے علم اور فن کو استعمال کرکے آگے بڑھیں شیریں کنول نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا تعلق بہاول پور کی محسن پاکستان اور عظیم دھرتی سے ہےمیرا خاوند میاں محبوب احمد خان عباسی میرا اچھا دوست اور مخلص پرموٹر بھی ہےکالم نگار جام ایم ڈی گانگا کا لکھا ہوا وطن کا ترانہ اور سرائیکی گیت تیار کرلیا ہے جس کی ریکارڈنگ بہت جلد ہوگی