Ticker

6/recent/ticker-posts

گھوٹکی.یونین کونسل کڈواری چینسر کے چیئرمین اور سیکرٹری کے خلاف احتجاج

Ghotki: Protest against chairman and secretary of Union Council Kadwari Chancer

گھوٹکی(زاہد رک سے)یونین کونسل کڈواری چینسر کے مکینوں نے یونین کونسل چئیرمین مبارک علی شاہانی اور سیکریٹری لیاقت مہر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یونین کونسل چئیرمین مبارک علی شاہانی اور سیکریٹری لیاقت مہر نے باہمی ملی بھگت سے حکومت کی جانب سے ملنے والا امدادی سامان اور فنڈز عوام میں تقسیم کرنے کے بجائے خود ہڑپ کر رہے ہیں جو ان کے خلاف آواز اٹھائے تو اسے اپنے حواریوں کے ذریعے ہراساں کرتے ہیں اہل علاقہ نے مزید کا کہ سابق ایم پی اے آسرداس،اکرام اللہ دھاریجو اور سابق یونین کونسل چئیرمین عبداللہ خان رک نے یونین کونسل کڈواری چینسر میں جو ترقیاتی کام کئے تھے وہ بھی اس وقت انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں وسماجی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلی حکام سے یونین کونسل کڈواری چینسر کے چئیرمین مبارک علی شاہانی اور سیکریٹری لیاقت مہر کے خلاف کاروائی کی اپیل کی ہے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی میں سالانہ بزنس گالا کا انعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent