Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی میں سالانہ بزنس گالا کا انعقاد

Annual Business Gala held at Okara University

اوکاڑہ(جاویدراہی)یونیورسٹی میں سالانہ بزنس گالا کا انعقاد،گالا کا اہتمام مینجمنٹ سائنسز کے طلباء نے کیاطلباء میں کاروباری صلاحتیں اجاگر کرنے سے بے روزگاری ختم کی جا سکتی ہے وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے طلباء نےسالانہ بزنس گالا کا انعقاد کیا جس کی نگرانی اس شعبہ کے اساتذہ شہزاد عزیز، رائے امتیاز، عبدالمنان اور حافظ فواد علی نے کی۔اس گالا میں طلباء نے اسٹالز،ماڈلز اور پوسٹرز کی صورت میں جدید اور منفرد کاروباری پراجیکٹ پیش کیے جن میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای کامرس،ہوٹلنگ اور کنسلٹینسی سروسز شامل تھیں گالا کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا اوکاڑہ یونیورسٹی کے ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد نے فیتا کاٹ کے تقریب کا آغاز کیا اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد اپنے کاروباری تصورات کو عملی جامہ پہنائیں تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں اس گالا کے انعقاد کے مقاصد بیان کرتے ہوئے شہزاد عزیز کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ سائنسز کے طلباءکا کردار معاشرے میں ایک کلیدی حثیت رکھتا ہے کیونکہ ان کے پاس وہ صلاحتیں ہیں جن کی بنیاد پہ وہ اپنے ذاتی کاروبار شروع کر کے دوسرے شعبہ جات کے طلباء کے لیے تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں رائے امتیاز نے گالا کے کامیاب انعقاد پہ طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو مبارک باد پیش کی ان کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کے مشن کے مطابق ہم تجرباتی اور عملی تدریس کے ذریعے طلباء میں کاروباری اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اس گالا کا انعقاد ہر سال ماہ فروری میں کیا جاتا ہے اس گالا کا مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ اپنی قابلیتوں کو منظر عام پہ لے کر آئیں اور نہ صرف اپنے لیے بلکہ دوسرے نوجوانوں کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : حکمران نئی نہروں کے لیے ضلع رحیم یارخان کے پانی کے کوٹے میں اضافہ کریں،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیراحمد کٹپال

Annual Entrepreneurship Gala Held at UO

The students of the University of Okara’s Department of Management Sciences organized an Entrepreneurship Gala under the supervision of their teachers including Shehzad Aziz, Rai Imtiaz, Abdul Manan and Hafiz Fawad Ali. 
A range of innovative business ideas including ecommerce, information technology, hoteling and consultancy services were presented through stalls, models and posters. 
The gala started with a grand opening ceremony. The Resident Officer Dr. Shehzad Ahmed inaugurated the event. In his address to the students, he urged them to bring their business ideas to life and start small-scale businesses after passing out in a bid to create employment opportunities for the youth. 
Explaining the objective of the gala, Shehzad Aziz told that the students of management sciences had an integral role to play in society as they possessed the skills and knowledge to initiate entrepreneurships and engage students of other disciplines. 
Rai Imtiaz acknowledged the efforts of the students in making the gala a mega success and wish them good fortune for their future endeavors. He said that the Department of Management Sciences was aimed at inculcating the entrepreneurship skills among the students through practical teaching as per the vision of the Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar. 

Annual Business Gala held at Okara University
According to the university spokesperson, the Entrepreneurship Gala is held every year in February at the UO. The purpose of this gala is to motivate and encourage the students to exhibit their skills and create employment opportunities for themselves as well as their fellows.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent