رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)اولڈ ایچی سونین ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما ملک انعام خالق بندیال، ملک نعیم خان نے جام محمد راشد مجنوں گانگا کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے صبحانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب بھی سرائیکی وسیب کا حصہ ہے سرائیکی زبان میٹھی،ادب زرخیز اورمٹی سونا ہے.سرائیکی وسیب کےلوگ مہمان نواز، کلچر دلکش اور تہذیب صدیوں پرانی اور پائیدار ہے سرائیکی اجرک کی قبولیت اور پذیرائی وسیب کے عوام کے اعتماد اور محبت کا اظہار ہےپاکستان کے صوبوں کو متوازن کرنے کے لیے علحیدہ سرائیکی صوبے کا قیام وقت کی اشدضرورت ہے سرائیکی شناخت کی مخالفت کرنا منافقت کے سوا کچھ نہیں پاکستان مختلف زبانوں ثقافتوں اور اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے. سرائیکی خطہ پاکستان کا سنٹرل خطہ ہے سرائیکی سندھی سانجھ صدیوں پرانی ہے گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین و کالم نگارجام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ تحریک انصاف سرائیکی وسیب کے عوام کے ساتھ اپنے صوبے کے قیام کا وعدہ پورا کرےنوجوان نسل کو زیادہ دیر صرف لارے لپے لگا کر اپنا ہم نوا بنا کر اپنے ساتھ نہیں رکھاجا سکتا آج کا سرائیکی نوجوان روایتی تعابعداری اور غلامی کی زندگی نہیں جینا چاہتا نیا صوبہ بناتے وقت سرائیکی وسیب کی وحدت اور شناخت کو ہرگز نظر انداز نہ کیاجائے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ملک کے دوسرے صوبوں کی طرح 21فروری کو خطہ سرائیکستان میں ماں بولی کا عالمی دن منایا جائے گا 6 مارچ کوسرائیکی ثقافتی دن سرائیکی اجرک ڈے کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گااجرک ڈے کی استقبالی تقریبات کا آغاز یکم مارچ سے ہی شروع ہو جائے گا. سرائیکی اجرک سرائیکی وسیب کی دھرتی اور یہاں بسنے والے عوام کی شناخت ہے.سرائیکی اجرک کے پہناوے کا ہر قسم کی تقریبات میں بلاتفریق مقبول عام ہونا وسیب واسیوں کی باہم محبت اور بھائی چارے کی علامت ہےاس موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے صوبہ سندھ اور رحیم یار خان کا دورہ کرکے واپس جانے والے ضلع خوشاب کے وفد کے اراکین ملک انعام خالق بندیال،ملک محمد نعیم خان، محمد عامر، محمد سجاد کو سرائیکی اجرکیں پہنائیں اس موقع پر جام مشتاق احمد گانگا محمد راشد مجنوں گانگا،محمد اسد
امین عون محمد عمران بھی موجود تھے
امین عون محمد عمران بھی موجود تھے
0 Comments