Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل.گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

Annual Sports Gala Awards Ceremony Held at Government Degree College, Northporthal

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ڈگری کالج نورپورتھل میں سالانہ سپورٹس گالا کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا۔ اس پروقار تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب محمدتنویر قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل محمدسیف نے بطورمہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ صدارت پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک نے کی۔ پنڈال میں آمدپرمہمانان خصوصی پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے پرتپاک استقبال کیاگیا۔ تقریب میں ممتاز ماہرتعلیم پروفیسر ملک آحمدخان بوڑانہ ،  پروفیسر شیخ عبدالطیف ، سئنیر ہیڈماسٹر سلطان سکندرملک ، سئنیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ، پروفیسرز اور سٹوڈنٹس کے علاوہ مختلف نمائندہ سماجی شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔ طلباء کے درمیان رسہ کشی ، والی بال ،کرکٹ ،گولہ پھینکنا اور 100 میٹر دوڑ کے شاندار مقابلے ہوۓ۔ اس شاندار تقریب کی رونق اس وقت اور بھی دوبالا ہوگئ جب صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کمشنر محمدسیف سندھی ڈانس پرفارم کرنےوالے طلباء کے ساتھ شامل ہو گئے اور محفل کی رونق کوچارچاند لگا دئیے۔ تقریب کے آخرپر مہمانان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرطلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں : سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں منشیات کے اسیران جیل کی علاج کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent