Ticker

6/recent/ticker-posts

دنیا بھرمیں پاکستانی آم کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیر کٹپال،امین ویہہ

Find new markets to increase Pakistani mango exports worldwide: Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal, Amin Veha

Find new markets to increase Pakistani mango exports worldwide: Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal, Amin Veha
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، جام محمد امین ویہا، سید عامر فرید مشہدی نے احسان پور، نبی پور کے زمیندار جام اللہ بخش بگن لعل کی جانب سے اپنے دیئے جانے والے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا احساس پروگرام شروع کرنے والے حکمران دنیا کے 42ملکوں میں تعینات 57 معاشی اتاشیوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلائےان پر  قومی خزانے سے قوم کے اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں پاکستانی اشیاء کی برآمدات بڑھانے کے لیے وہ بھر پور کردار ادا کریں دنیا میں پاکستانی آم کی برآمدات بڑھانے کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کے قیام کے لیے صنعت کاروں کو خصوصی پیکیج دیا جائے پی آئی اے کی کارگو سروس کا وعدہ بھی پورا کیا جائے جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ آموں کے باغات پر ابھی تک بور کا نہ نکلنا واقعی تشویشناک ہے لیکن زیادہ پریشانی والی بات بھی نہیں ہے موسم اور درجہ حرارت تبدیل ہو چکے ہیں پانچ مارچ تک نکلنے والا بور کامیاب ہو جائے گاگہری نیند سوئے آم کے پودوں کو باغبان پوٹاشیم نائیٹریٹ کا سپرے کر دیں پھول نکلنے پر پھپھوندی کش سپرے پھول اور پھل کو بچانے کے لیے ضروری ہےجام محمد امین ویہا نے کہا کہ کسان گنے کی موجودہ قمیت کے لالچ میں گنے کی کاشت ہرگز نہ بڑھائیں بلکہ 20فیصد کاشت کم کریں تاکہ اگلے سال بھی بہتر ریٹ حاصل کر سکیں. کسانوں نے غلطی کرکے اگر گنے کی کاشت بڑھا لی تو یاد رکھیں نہ صرف پرمٹوں کے حصول کے لیے ذلیل و خوار ہوں گے بلکہ ان کا گنا بھی 150من دھکے کھائے گااس موقع پر جام عبدالقدوس ویہا، جام رب نواز،غلام فرید وغیرہ بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی جانب سے فری لانسنگ کےموضوع پر سیمینار کا انعقاد،طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت ہماری ترجیح ہے:وائس چانسلرڈاکٹرمحمدزکریا ذاکر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent