Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی جانب سے فری لانسنگ کےموضوع پر سیمینار کا انعقاد،طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت ہماری ترجیح ہے:وائس چانسلرڈاکٹرمحمدزکریا ذاکر

Okara University Mathematics Department Holds Seminar On Freelancing, Professional Training Of Students Is Our Priority: Vice Chancellor Dr. Mohammad Zakaria Zakir

اوکاڑہ(جاویدراہی)موجودہ دور میں ڈیجیٹل میڈیا سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فائدہ اٹھاناچاہیےاوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے اپنے سینئر طلباء کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں طلباء کو ڈیجیٹل میڈیا میں فری لانسنگ کے مواقع کے بارے میں آگہی دی گئی اور پی آئی ٹی بی کے ماہرین نے گھر بیٹھے باعزت روزگار حاصل کرنے کے لیے درکار صلاحیتوں پہ لیکچرز دیےشعبہ ریاضی کے انچارج ڈاکٹر شعیب سلیم اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھےسیمینار کے آغاز میں طلباء سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر شعیب کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کر دیے ہیں اور ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈگری مکمل کرنے کے بعد اور دوران تعلیم بھی طلباء فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں آپ کو محض آن لائن پراجیکٹ حاصل کرنے اور ان پہ کام کرنے کے لیے کچھ مہارتیں سیکھنا ہوں گی پی آئی ٹی بی کے ماہرین نے طلباء کو اس بات کی ترغیب دی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی نشاندہی کریں ان کے مطابق فری لانسنگ کے پراجیکٹ حاصل کرنے کی کوشش کریں یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی اور پی آئی ٹی بی نے کچھ ماہ پہلے ایک معاہدے پہ دستخط کیے جس کے تحت پی آئی ٹی بی نے یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ سنٹر قائم کیا ہے جہاں پہ طلباء کی ایک بڑی تعدادڈیجیٹل میڈیا کی تربیت حاصل کر رہی ہے۔اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا یہ مشن ہے کہ طلباء کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں رہنمائی فراہم کی جائے اور اس سلسلے میں انہوں نے تمام اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت پہ توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور:یواین اوڈی سی اورآٸی این ایل جیسےاداروں نےفنڈنگ اور آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے،صوباٸی وزیرجیل خانہ جات پنجاب

UO’s Mathematics Departments Holds Seminar on Freelancing 

The University of Okara’s Department of Mathematics organized a seminar on “Freelancing Skills” in collaboration with Punjab Information Technology Board (PITB) for its senior students. The PITB trainers delivered lectures on how to develop freelancing skills and win projects to make livelihood. 
The In-charge Department of Mathematics Dr. Shoaib Saleem and his faculty were also present in the event. Addressing to the students at the opening of the seminar, Dr. Shoaib told that digital media had created numerous opportunities for the educated youth to earn and build their careers. 
“After passing out and even during your studies, you can start earning through freelancing. All you need to do is to learn certain tips and techniques of project bidding and execution”, said Dr. Shoaib.
The PITB trainers encouraged the students to identify their core skills and start hunting freelance projects accordingly. 
According to the university spokesperson, the UO and the PITB signed a MoU a few months back for the setting up of eRozgar center at the campus. Currently, the center is providing training to a large number of students. Okara University Mathematics Department Holds Seminar On Freelancing, Professional Training Of Students Is Our Priority: Vice Chancellor Dr. Mohammad Zakaria Zakir
“The Vice Chancellor Prof. Dr. Muhammad Zakria Zakar is focused on enabling the students to pursue and build good careers after passing out and for this purpose, he has instructed all the faculty members to inculcate professional and practical skills among the students”, told the spokesperson.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent