رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)محنت کش کرپٹ تھانے دار کو رشوت ادا کرنے کی خاطر بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا کر پریس کلب پہنچ گیا۔بیوی بچوں سمیت پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،احتجاجی مظاہرین نے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں، احتجاج تھانہ لیاقت پور کے تھانہ دار مقصود کے خلاف کیا گیا،پولیس اپنے پیٹی بھائیوں کے خلاف کاروائی سے انکاری تفصیل کے مطابق لیاقت پور کے نو مسلم خاندان نے پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے بچے برائے فروخت کے بینرز اٹھا رکھے ہیں مظاہر کرنے والے لیاقت پور 20والی کالونی کے رہاشی شبیر احمد میڈیا کو بتایا کہ اس نے اپنی فیملی کے ہمراہ سات سال قبل اسلام قبول کرکے ڈھرکی سے لیاقت پور منتقل ہو گیا ہے اور یہاں پر وہ کچراچننے کا کام کرکے اپنی گزر بسر کرتا ہےمظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مقصود احمد تھانے دار نے لاکھوں روپے رشوت وصول کر لی ہے اب اور رشوت مانگتا ہے میں اپنے بچے سڑک پر لے آیا ہوں تاکہ بچے فروخت کرکے میں ASIکو رشوت دے سکوں،مزید کہا ہے کہ مجھے میرے رشتہ داران اے ایس آٸی سے ذلیل و خوار کروا رہے ہیں،علاقے کی بااثر شخصیات طارق چٹھہ، بگا وغیرہ کی ایما پر تھانے دار مقصود احمد نے ان کا جینا محال کر رکھا ہے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی مد میں اس نے 50ہزار روپے رشوت بھی وصول کی ہے اور اب ہر ماہ بھاری رشوت کا مطالبہ کرتا ہے شبیر احمد نے کہا کہ وہ مزدورری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے وہ ہر ماہ رشوت نہیں دے سکتا،گزشتہ روز بھی تھانے دار مقصود نے بھاری رشوت کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے اگر رقم نہ دی تو تمھارا نام کسی ڈکیتی کے مقدمہ میں ڈال دے گا،جس پر شبیر احمد اپنے بچے فروخت کرنے پریس کلب پہنچ گیا مظاہرین نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانے دار مقصود سے جان چھڑوائی جائے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے