اوکاڑہ(جاویدراہی)دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا کا پھوٹنا اوراس کے پاکستان پہ مرتب ہونے والے اثرات ایک خطرناک سائنسی اور معاشرتی المیہ ہےجس کو شدید احساس ذمہ داری سے حل کرنے کی ضرورت ہےان خیالات کا اظہار اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے یو او کمیونٹی کے نام اپنے ایک پیغام میں کیاپروفیسر زکریا جو کہ ایک معروف ماہر عمرانیات ہیں کا کہنا تھا کہ اس مہلک بیماری کے پھیلاو کو انسانی رویے تبدیل کر کے ہی روکا جا سکتا ہےانہوں نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء اور اساتذہ اور معاشرے کے دیگر افراد کو ہدایت کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور معاشرے میں گھلنے ملنے سے مکمل گریز کریں ۔انہوں نے حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے پہ بھی زور دیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ وقت جو ہم اپنے گھروں میں گزار رہے ہیں ہمیں اس دوران اپنے رویوں اور طرز زندگی پہ غورو فکر کر کے ان میں مثبت تبدیلی لانی چاہیے۔ صحت مند رویے اپنانے سے ہم بہت جلد کرونا وائرس سے نجات پا کر نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی نے کامیابی سے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے جس میں چار سو سے زائد اساتذہ بارہ ہزار طلباء کوبے حد موثر طریقے سے تعلیم و تدریس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔اس ای لرننگ کا آغاز ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات پہ عمل کرتے ہو ئے کیا گیا ہے تاکہ اس لاک ڈاون کے دوران تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔
0 Comments