Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ:۔صوبائی وزیر سید صمصام بخاری٬ڈی سی اوکاڑہ عثمان علی اور ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کا شیرگڑھ قرنطینہ سنٹر کا دورہ

Okara: Provincial Minister Syed Samsam Bukhari, DC Okara Usman Ali and DPO Okara Omar Saeed Malik visit Shergarh Quarantine Center.



اوکاڑہ(امجدحسین) صوبائی وزیر براۓ اشتمال سید صمصام بخاری ٬ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی اور ڈی پی او کاڑہ عمر سعید ملک نے قرنطینہ سنٹر شیرگڑھ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی اوکاڑہ نے کہا کہ الحمد للہ اوکاڑہ میں ابھی تک کو ئی کرونا کا کیس سامنے نہیں آیا ہم نے پورے ضلع میں 20 قرنطینہ سنٹر بناۓ ہیں جن میں سے ہر تحصیل پہ ایک ایک سنٹر آپریشنل کردیا گیا ہے جہاں پہ مشتبہ مریضوں کو زیر مشاہدہ رکھا گیاہے۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور اس پر سختی سے عمل جاری ہے جہاں پر بھی چار یا اس سے زیادہ لوگ اکٹھے ہونگے ان کے خلاف قانونی قاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ابھی تک ملک میں لاک ڈاؤن کا کوئی خطرہ نہیں ہم انشاء اللہ بہت جلد اس وائرس پر قابو پا لیں گے اور ہماری دن رات کی کاوشیں رنگ لائیں گی اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ملک کو لاک ڈاؤن نہ کیا جاۓ

یہ بھی پڑھیں : جعلی شیمپو تیار کرنے والی منی فیکٹری پکڑ لی گئی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent