Ticker

6/recent/ticker-posts

خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ گرد عناصر کی ہوائی فائرنگ،مرد و خواتین نے نہر میں کود کر جان بچائی

Hooliganism in the air for banning women from making videos Men and women jumped into the canal to save their lives

رحیم یارخان(تحسین بخاری)خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ گرد عناصر کی ہوائی فائرنگ،مرد و خواتین نے نہر میں کود کر جان بچائی،فائرنگ کی آواز سن کر درجنوں لوگ جمع ہو گئے، 15 کی اطلاع پر اقبال آبادپولیس پانچ گھنٹے بعد پنہچی،تین روز تک کاروائی نہ ہونے پر متاثرین کے شدید احتجاج پر ملزمان کو پکڑنے کیلیے جانیوالی پولیس پارٹی پر بھی ملزمان کی فائرنگ،کاروائی کیلیے جانیوالی علاقائی معزز شخصیات سے ایس ایچ او کا ہتک آمیز سلوک،ڈی پی او سے شکائت لگانے کی بات پر ایس ایچ او نے موبائل نکال کر متاثرین کو ایک ایس ایم ایس دکھاتے ہوئے کہا ڈی پی او تو روز انہ مجھے شاباش دیتا ہے۔تاحال مقدمہ بھی درج نہ ہو سکا۔ملزمان پر پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں اور اشتہاری ہیں ہماری زندگی کو خطرہ ہے ڈی پی او نوٹس لیں۔متاثرین کا احتجاج میں ڈی پی او سے مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ اقبال آباد کی حدود بستی حاجی اللہ بچایا کے محمد ابراہیم اور دیگر مرد و خواتین نے تھانہ اقبال آباد پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان آصف وغیرہ اپنے گھر کی دیوار پر بیٹھ کر فیملی فنکشن سے واپس آنے والی ہماری خواتین کی ویڈیو بنارہے تھے منع کیا تو ملزمان مشتعل ہو گئے اور کمرے کی چھت پر چڑھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر ہم نے نہر میں چھلانگیں لگا کر جان بچائی،فائرنگ کی آواز سن کر علاقے کے درجنوں لوگ جمع ہو گئے،ایمرجنسی نمبر 15پر کال کی تو پولیس پانچ گھنٹے بعد آئی ہمیں اگلے روز کاروائی کیلیے تھانے بلایا گیا ہم تھانے گئے تو ایس ایچ او امجد رشید نے کہا کہ پہلے ملزمان گرفتار کریں گے پھر پرچہ درج کریں گے،ہمارے ساتھ جانیوالی علاقائی معزز شخصیت سے بھی ایس ایچ او نے انتہائی توہین آمیز سلوک کیا جب ہم نے کہا کہ ہم ڈی پی او رحیم یار خان کے سامنے جا کر شکائت کریں گے تو ایس ایچ او امجد رشید نے موبائل نکالااور ایک ایس ایم ایس دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ تمھاری شکائت پہ کان نہیں دھرے گا وہ تو مجھے روزانہ شاباش کا ایس ایم ایس بھیجتا ہے،دریں اثنا کاروائی نہ ہونے پر جب متاثرین نے میڈیا کے سامنے احتجاج کیا تو پولیس نے بغیر ایف آر درج کیے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارا تو زرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کو بھی سخت قسم کی گالیاں دیتے ہوئے فائرنگ کر دی،زرائع کے مطابق ملزمان اشتہاری مجرم ہیں پہلے بھی ان پر کئی مقدمات درج ہیں،گزشتہ سال بھی ملزم آصف برقعہ پہن کر عزت لوٹنے کی غرض سے ایک گھر میں داخل ہو چکا ہے جس کا مقدمہ بھی درج ہے۔تاہم تاحال ملزمان کے خلاف مذکورہ بالاوقوعے کاکوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا نہ ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،متاثرین نے کہا کہ ملزمان انتہائی خطرناک ہیں اور ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے،متاثرین نے ڈی پی او رحیم یار خان منتظر مہدی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent