Ticker

6/recent/ticker-posts

حکومت پنجاب عوام کو کروناواٸرس سے تحفظ اوروباء کے پھیلاو کوروکنے کےلیے ہرممکن اقدام اٹھارہی ہے،صوباٸی وزیر آبپاشی محسن لغاری

The Punjab government is taking all possible steps to protect the people from Crohn's disease and to prevent the spread of the disease, said Mohsin Leghari, Minister for Irrigation.

The Punjab government is taking all possible steps to protect the people from Crohn's disease and to prevent the spread of the disease, said Mohsin Leghari, Minister for Irrigation.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجابعوام کو کورونا وائرس سے تحفظ اوراس وباء کو پھیلاﺅ سے روکنے کے لئے اہم اقدامات اٹھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ضلع میں غذائی اجناس کی طلب و رسد اور دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر سمیت پاکستان آرمی، پنجاب پولیس، محکمہ خوراک، لائیو سٹاک، انٹرپرائزز، مارکیٹ کمیٹی، زراعت اور تمام تاجر تنظیموں کے عہدیداران موجود تھے۔صوبائی وزیر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبہ کے عوام کو اس وبائی مرض سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف آپشن پر غور کر رہی ہے جس کے لئے پیشگی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جس میں پہلی ترجیح عوام کو غذائی اشیاء، ادو یات سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیاءکی فراہمی یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے عوام خود اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں جس کے لئے انہیں اپنے معمولات زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے سماجی رابطوں میں واضح کمی اور خود کو اپنے گھروں تک محدود رکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ شہری حکومت اور اداروں پر اعتماد کرتے ہوئے افواہوں پر دھیان نہ دیں حکومت اور ادارے ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن انسانی وسائل استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کوغذائی قلت کا سامنا نہیں جبکہ ضلع رحیم یار خان میں بھی تمام اجناس اور اشیاء ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہے ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد نے کہا کہ تاحال ضلع میں کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا 7 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ بھجوائے گئے ہیں جس میں سے 3 کے منفی جبکہ دیگر مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے اور شہری بھی اس سلسلہ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور عوامی تحفظ کے لئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کریں

یہ بھی پڑھیں : خواتین کی ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر غنڈہ گرد عناصر کی ہوائی فائرنگ،مرد و خواتین نے نہر میں کود کر جان بچائی

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت قوموں پر امتحان ہوتا ہے اور ہم نے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مشکل وقت سے ایک قوم بن کر لڑنا اور سرخرو ہوناہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنی سماجی سرگرمیاں محدودرکھنے ہوئے انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے نکلیں اور خریداری مراکز پر دوسرے افراد سے مناسب فاصلہ رکھیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی قسم کی غذائی قلت نہیں انتظامیہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں تاجر برادری حکومت اور انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کو خود بے نقاب کرے جبکہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو واضح ہدایات ہیں کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ پر مکمل عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات درج کرائیں اور تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کریں اجلاس میں انجمن کریانہ ایسوسی ایشن ، فروٹ اینڈ سبزی نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کو ان کی دہلیز پر اشیاءضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے ضلع میں اشیاء کی دستیابی کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی صدر انجمن کریانہ اور سبزی و فروٹ منڈی نے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال میں کریانہ، سبزی اور پھل آئٹم عوام کی دہلیز تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے بعد ازاں صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال اور ٹی ایچ کیو صادق آباد میں قائم قرنطینہ سنٹرز، آئسولیشن وارڈز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent