Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان: ایران سےآئے زائرین میں کورونا وائرس کی کوئی علامات موجودنہیں،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

Rahim Yar Khan: There are no symptoms of corona virus in visitors from Iran, Deputy Commissioner Ali Shehzad

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)ٹی ایچ کیو صادق آباد میں ایرانی زائرین کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کاڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار اور ڈی ایچ او ڈاکٹر غضنفر شفیق شامل ہیں کمیٹی ایک یوم میں حقائق پر مبنی رپورٹ فراہم کرے گی ٹی ایچ کیو صادق آباد کے نوتعمیر شدہ کارڈیک وارڈ میں کورونا آئسولیشن وارڈ قائم ہےکورونا آئسولیشن وارڈ میں تربیت یافتہ سٹاف تمام تر حفاظتی کٹس کے ساتھ موجود ہےممکنہ زائرین کی ویڈیو ایمرجنسی وارڈ میں بنائی گئی ڈاکٹرنے مشتبہ زائرین کو کورونا ڈیسک پر نہ بھیج کر پیشہ ورانہ غفلت کا مظاہرہ کیاکمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ممکنہ ایران سے آئے زائرین میں کورونا وائرس کی کوئی علامات موجود نہیں زائرین کے خاندان کو ماہرڈاکٹرز کی ٹیم نے چیک کیامبینہ زائرین کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کی پہلے سکریننگ ہو چکی ہے اس خاندان کے کسی فرد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent