Ticker

6/recent/ticker-posts

باغبان پھپھوندی،سفیدپاٶڈری اوربٹورپرکڑی نظررکھیں،کسان رہنما،جام ایم ڈی گانگا

Keep an eye on gardener mildew, white powder and butter, farmer leader, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر اور مینگو گروؤرز جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ آم کے باغات بور کا عمل تقریبا مکمل کر چکے ہیں گذشتہ سال کی نسبت مجموعی طور پر کم و بیش 20سے 25فیصد بور کم لگا ہے باغبان نگہداشت کا عمل باقاعدگی اور انتہائی ذمہ داری سے نبھائیں پھپھوندی سفید پوؤڈری اور بٹور پر کڑی نظر رکھیں بارشوں اور  موسمی حالات کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال ہے موسم صاف ہوتے ہی محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین کے مشورے سے فورا پھپھوندی کش ادویات کا سپرے کریں جہاں جہاں بٹور بنے اسے تیز دھار آلے سے کاٹ کر دفن کریں یا کسی کھلی جگہ پر رکھ کر جلا دیں بٹور کو خاصی احتیاط سے کاٹیں ساتھ والا بور متاثر نہ ہومسلسل بارشوں اور زیادہ نمی کی وجہ سے بھی آموں کا بور متاثر ہو سکتا ہےجام ایم ڈی گانگا نے گانگا فررٹ فارم گانگا نگر میں آم کے پودوں پر لگنے والے بور کا بغور معائنہ کرنے کے بعد کہا کہ باریک دانہ بننے کا عمل شروع ہو چکا ہے.اپنے رزق کے تحفظ کے لیے ہمیں اللہ تعالی سے اس کی رحمت اور کرم کی دعائیں مانگنی چاہئیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent