Ticker

6/recent/ticker-posts

ریلوے نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد مسافر ٹرینیں چلانے کا شیڈول ترتیب دیدیا

Railways, with the permission of the Prime Minister, arranged for the operation of passenger trains

ریلوے حکام نے وزیراعظم کی اجازت کے بعد پہلے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 15اپریل سے اپ اینڈ ڈاون کی20 مسافر ٹرینیں چلانے کا شیڈول ترتیب دیدیا ریلوے حکام نے وزارت ریلوے کو وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینیں چلانے کی منظوری کے حوالے سے شیڈول بھجوادیا ہے۔پہلے مرحلے میںجن سیکشنوں پرزیادہ رش ہے ان سیکشنوں پر یہ ٹرینیں چلائی جائیگی ان ٹرینوں میں اپ اینڈ ڈاون لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے والی قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینیں شامل ہیں، راولپنڈی سے براستہ لاہور کراچی کے درمیان چلنے والی تیزگام ایکسپریس، راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین،پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی خیبر میل ایکسپریس ٹرین، پشاور اورکوئٹہ کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی جعفر ایکسپریس ٹرین،کراچی اور جیک آباد کے درمیان چلنے والی سکھر ایکسپریس ٹرین،لاہور اور کراچی کے درمیان آنے جانے براستہ قصور فرید ایکسپریس ٹرین، راولپنڈی اور ملتان کے درمیان چلنے والی مہر ایکسپریس ٹرین اور پشاور اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلنے والی عوام ایکسپریس ٹرین شامل ہے۔ان تمام ٹرینوں میں اے سی بزنس،اے سی سٹینڈر اور اکانومی کلاس کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل آباد: اے سی سٹی ایوب بخاری کی کاروائی، احساس کفالت پروگرام میں ملنے والی رقم سے پیسے خرد برد کرنے والا ملزم گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent