Locusts are more harmful and more calamity than coronavirus, Col (retd) Abdul Jabbar Abbasi, Abdul Sattar Khan, Jam MD Ganga
رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین کرنل ر عبدالجبار خان عباسی نے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی قیادت میں ملنے والے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ ٹڈی دل کرونا سے زیادہ نقصان دہ اور بڑی آفت ہےحکومت اس کے سدباب کے لیے تمام تر قومی وسائل استعمال میں لاتے ہوئے فوج سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر میدان میں اتارےٹڈی دل کی افزائش کو روکا جائے بیرون ممالک سے آنے والے ٹڈی دل کے نئے قافلوں کو سرحد عبور کرتے ہی تلف کرنے کی ابھی سے منصوبہ بندی کی جائےحکومت سپرے کے لیے جدید مشینری اور جہازوں کو استعمال میں لائےملک وقوم غذائی بحران کے ہرگز متحمل نہیں ہو سکتےمرکزی جنرل سیکرٹری میرحاجی نذیر کٹپال نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملوں کو نہ روکا گیا تو صرف زراعت نہیں پوری قومی معیشت کا بیڑہ غرق ہو جائے گاحکمران آنکھیں بند کرنے کی بجائے معاملے کی سگینی اور نزاکت کو سمجھیں اور اقدامات کریں.پورا سرائیکی وسیب بُری طرح ٹڈی دل کی لپیٹ میں آیا ہوا ہےکسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ٹڈی دل مکڑی خطرناک شکل اختیار کرکے اس اسٹیج پر پہنچ چکی ہے کہ اب اسے تلف کرنا اکیلے حکومت اور حکومتی اداروں کا کام نہیں رہاشوگر ملز کاٹن فیکٹریز اور دیگر اداروں کو بھی اس مہم میں قومی جذبے اور تحفظ غذا کی سوچ کے تحت شامل ہونا چاہئیےکسان فصلات کو بچانے کے لیے ٹھیکری پہرہ دیں ٹڈی کو سپرے کرکے تلف کرنے میں حکومت کا ہاتھ بٹائیں دڑی عظیم خان کے معروف زمیندار سردار عبدالستار خان نے کہا کہ ٹڈی دل نے کپاس چارہ جات، آموں کے باغات سمیت دیگر فصلات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکی ہےحکمران وقت ضائع نہ کریں زراعت اور کسانوں پر رحم کریں ٹڈی دل کو آسان نہ لیا جائے یہ انتہائی نقصان بلا ہے
0 Comments