Desecration of Holy Shrine of Hazrat Umar Bin Abdul Aziz Rehmat-ul-Allah Alayh is a despicable act: Maulana Habib-ur-Rehman Akbar

ملتان: ‏سیدنا عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کا دور خلافت راشدہ کا ہی تسلسل سمجھا جاتا ہے دنیا نے ایسا مثالی دور بہت کم دیکھا ہےشام کے درندے بشار الاسد کے پالتو ملاٸشیا کی جانب سے ان کے مزار کی بے حرمتی شدید قابل نفرت حرکت ہے اگر یہ سلسلہ سختی سے نہ روکا گیا تو معاملہ بہت دور تک جائے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ملتان سٹی کے امیر مولاناحبیب الرحمن اکبر، جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ملتان سٹی زاہد مقصود احمدقریشی، قاری محمد اسلم، قاری محمد ابو بکر مدنی، راو محمد بلال، قاری عبد الواحد، قاری محمدادریس انصاری، مولانا محمداکبرحکیم محمد اقبال پیپلوی،قاری محمد یسین شفیقی، محمد آمین ساجد، شیر بہار خان،حافظ انیس الرحمن، امیر حمزہ، زکریاخان، محب الرحمن،انیس الرحمن فاروقی، سلیم اکبر،اظہارالحق سومرو، ابوبکرصدیق، معاذظفر لنگاہ، احمد شاہ ابدالی،تیمورخان،خواجہ عثمان،قاری محمدعیسی،نے اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کیاانھوں نے مزید کہا کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی شخصیت ایسی ہے کہ مخالفین کے زبانوں اور قلم سے بھی آپ کا ذکر ہمیشہ ایک عادل و منصف حکمران کے طور پر ملا ان سب کے باوجود بزرگ ہستیوں سے نفرت کا اظہار یہ ظاہر کر رھا ھے کہ اس طرح کی فتنہ انگیزی  کرنے والے کسی نرمی اور امان کے مستحق نہیں،یہ فتنہ گر جو صدیوں سے مسلمانوں کے بیچ نفاق و نفرت کے بیج بورھے ھیں ان فتنہ گروں کی سرکوبی اب ناگریز ہوچکی ھے،امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ھے

یہ بھی پڑھیں : ٹڈی دل کروناواٸرس سےزیادہ نقصان دہ اوربڑی آفت ہے،کرنل(ر)عبدالجبارعباسی، عبدالستارخان،جام ایم ڈی گانگا