Sindh government decides to lock down after June 1

کراچی: سندھ حکومت کا کرونا وائرس کے سبب بڑھتی ہوئی اموات کے بعدیکم جون سے سخت لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ،ذرائع کے مطابق شام پانچ بجے سے صبح6بجے تک کرفیو لگانے کا آپشن بھی زیر غور ہےصبح 6بجے کے بعد راشن کی دکانیں دودھ کی دکانیں شام 5بجے تک کھلی رکھنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے لاک ڈائون میں نرمی سپریم کورٹ کے فیصلہ پر کی گئی سپریم کورٹ نے31مئی تک لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ دیا تھا سندھ حکومت نے تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہےسندھ حکومت  قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاق کو سندھ کی صورتحال سے آگاہ کرینگے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 31 مئی کو ہوگا

یہ بھی پڑھیں : حضرت عمربن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار مبارک کی بےحرمتی شدید قابل نفرت حرکت ہے،مولاناحبیب الرحمن اکبر،زاہد مقصود قریشی