Okara: During Eid-ul-Fitr holidays, 476 emergencies, 506 people were assisted, 92 victims were provided medical aid on the spot, 406 were shifted to hospital, 8 people died on the spot, District Emergency Officer Zafar Iqbal Rescue 1122

اوکاڑہ(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئےبتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کو 8770 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 476 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7975غیر متعلقہ اورمس کالز، 248 معلوماتی اور 71 رونگ کالز ہیں۔ 476 ایمرجنسیز میں 214روڈ ٹریفک حادثات، 203 میڈیکل، 5آگ لگنے کے واقعات،27کرائم،2 ڈوبنے کے واقع اور25 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 261 افراد متاثر ہوئے جن میں 1 فرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوا جبکہ69 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 191متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 5 واقعات ہوئے جن میں 4 رہایشی علاقے جبکہ 1 واقع مختلف ایریا میں پیش آیا۔ ان واقعات میں ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 1Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔ڈوبنے کے واقعات میں ایک شخص لوئر باری دوآب اوکاڑہ میں ڈوب گیا جبکہ ایک بچہ لنک نہر حجرہ شاہ مقیم میں ڈوبا۔عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے75 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ریسکیو1122 اوکاڑہ کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے جس کے تحت 14 ایمبولینسز، 04 فائر وہیکلز، 01 ریسکیو وہیکل، 05 ریسکیو پوسٹ اور 184 ریسکیورزنے ضلع بھر میں فرائض سرانجام دیے

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا یکم جون کے بعد سخت لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ