Ticker

6/recent/ticker-posts

کسان تنظیموں کا حکومت سے ٹڈی دل کی تلفی کے ساتھ ساتھ فصلات کےنقصان پرریلیف دینے کامطالبہ

Farmers' organizations demand government to provide relief to locusts as well as crop damage

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)کسان بچاؤ تحریک پاکستان کے رہنماوں،آل پاکستان کسان فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید محمود الحق بخاری،انجمن کاشتکاراں پاکستان سینئر نائب صدر پنجاب چودھری محمد یسین، ضلعی صدر چودھری عامر غنی، کسان بچاؤ تحریک رحیم یارخان کے صدر چودھری نصیر احمد وڑائچ،جام عمیر برڑا،پاکستان کسان اتحاد ضلع رحیم یار خان کے صدر ملک اللہ نوازمانک،ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے ٹڈی دل مکڑی کے حملوں اور ان کی تباہ کاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے حکمرانوں سے مکڑی کی تلفی مہم کو مزید تیز اور مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی فصلات کے ہونے والے نقصان پر ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہےتباہ ہونے والی فصلات کو دوبارہ کاشت کرنے کے لیے کسانوں کی مدد کرنا حکومت کا فرض بنتا ہےکسانوں کے قرضے معاف کیے جائیں اور بلاسود نئے قرضے دیئے جائیں تاکہ وہ اپنے آپ کو بحال کر سکیں کسان رہنماؤن نے ٹڈی دل انسدادی مہم میں انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا بھی یقین دلایا اور کہا کہ سرکاری ٹیمیں جن علاقوں میں بھی جائیں گی ان کے ساتھ ہر مکمن تعاون کیا جائے گاسید محمود الحق بخاری نے کہا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے مکمل سنجیدگی اور تواتر کے ساتھ اقدامات اٹھائے مزید،خطرات جو بتائے جا رہے ان کی پیش بندی کرے چودھری محمد یسین نے کہا کہ انتظامیہ اور حکومت کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہےچودھری نصیر احمد وڑائچ نے کہا کہ اگر ٹڈی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو زراعت اور قومی معیشت کو ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنا بہت ہی مشکل ہو جائے گاوزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں کہ کچھ کریں ہمیں بچائیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ محکمے اور حکومت صرف الرٹ جاری نہ کریں مکڑی کو بروقت کنٹرول کر نے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی کریں بلوچستان اور تھل کے پانچ اضلاع میں افزائش پانے والی ٹڈی دل آج اتنی گھمبیر اور تباہ کن شکل اختیار کر چکی ہے کہ کسان اور حکومت اسے کنٹرول کرنے کے حوالے سےدونوں پریشان ہیں ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ مکڑی ہماری فصلات کو کھائے جا رہی ہےخدارا کسانوں کو ٹڈی دل مکڑی سے بچایا جائے جام عمیر برڑا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں ٹڈی دل نے بڑا بے پناہ نقصان پہنچایا ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent