Ticker

6/recent/ticker-posts

 رابطہ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی، لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی کا فیصلہ کل ہوگا

Today's meeting of the Coordination Committee will be adjourned

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والا  قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہو گیا جو اب کل بروز پیر ہوگا ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت آج ہونے والا اجلاس اب کل سہہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزرا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی اور وزارت صحت کے حکام شریک ہوں گےاجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سختی یا نرمی سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے اور کورونا وائرس کی وبائی صورتحال،مرض سے بچاؤ کی حکمت عملی پر بات ہوگی اس موقع پر کرونا کے مریضوں کے علاج اور طبی سازو سامان کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اس سے قبل 7مئی کو ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا گیا تھا اور وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 9 مئی سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے جو فیصلہ کیا وہ تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent