On the special instructions of Punjab Chief Minister Usman Bazdar, special Eid gift packs were distributed among the prisoners in different district jails of Punjab.
لاہور(جاویدراہی) نفر اسیران جن میں نو عمر اسیران،حوالاتیان،محض قیدیان،سزائے موت اور غیر ملکی اسیران شامل تھےتقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی و چیرمین ڈونر انگچیمنٹ کمیٹی سردار محمد اویس خان دریشک اور رکن صوبائی اسمبلی وچیرمین سٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سردار محمد فاروق امان اللہ خان دریشک تھے اسٹنٹ کمشنر(نمائندہ ڈپٹی کمشنر)محمد اورنگزیب اور سپرنٹنڈنٹ جیل عبد الصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھےجیلوں میں مقید اسیران کی فلاح و بہبود حکومت وقت کی اولین ترجیح ہےوزیر اعلی پنجاب کی اسیران سے خصوصی محبت و دلچسپی کا یہ ثبوت ہے کہ آج ان میں عید سے قبل عید گفٹ پیک تقسیم کۓ جا رہے ہیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان ریجن کے احکامات کی روشنی میں قیدیوں کو جیلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہےوزٹ کے دوران حالیہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر تمام تر ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا جہاں جیل میں کل 125اسیران میں عید گفت تقسیم کئے گئے جن میں 08خواتین اور 10نوعمر اسیران شامل تھے تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذارت علی شاہ تھے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو مظہر اقبال اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ملک بابر علی بھی اس موقع پر موجود تھے اسی طرح سنٹرل جیل ساہیوال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے بھیجے گٸے تحائف قیدیوں میں تقسیم کیے گٸے تقریب کے مہمانان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساھیوال جاوید الحسن چشتی اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال ذیشان جاوید تھےتقریب کی صدارت ڈی آئی جی جیل خانہ جات شیخ کامران انجم نے کی تحائف میں قیدیوں کی ضرورت کی تمام اشیا اور کپڑوں کے سوٹ بھی ہیں خواتین قیدیوں اور نو عمر اسیران میں بھی عید گفٹ تقسیم کٸے گٸے اسی طرح ڈپٹی کمشنر قصور منظر جاوید نے اسٹنٹ کمشنر اور اوورسائٹ کمیٹی کے ممبران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ کیا انھوں نے اسیران میں عید کے گفٹ پیکس تقسیم کیے مختلف بیرکس کا وزٹ کیااور اسیران کے مسائل سنے قیدیوں کی بحالی کے اداروں کے فنکشنل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا کچن میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات معیار کے مطابق تھے قیدیوں کی طرف سے جیل انتظامیہ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔
0 Comments