Karachi The grandson of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah has passed away
تحریر سمیراجاوید
قائداعظم محمدعلی جناح ایک ممتاز وکیل ، سیاست دان اور مدبر تھے، ان کی قیادت میں برِّصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے قائد اعظم نے 11ستمبر ، 1948 کو زیارت بلوچستان میں وفات پائی اور کراچی میں دفنایا گیا وقت بدلتا ہے رنگ کیسے کیسے سوچا نہیں تھا کہ قائد اعظم کی فیملی کے ساتھ ایسا ہوگا جس انسان نے اپنی ہستی مٹا کر پاکستان بنایا آج اس انسان کے خاندان کا آخری مرد کسمپرسی اور گمنامی کی حالت میں رخصت ہوگیا کتنے افسوس کی بات ہے کہ قائداعظم کے نواسے کے انتقال میں چند لوگوں نے شرکت کی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایا جاتا صدر مملکت پاکستان،وزیراعظم پاکستان ان کے جنازے میں شریک ہوتے مگر افسوس آج ان کے گھرانے سےحکومتی ارکان میں سے کوٸی تعزیت کرنے تک نہیں آیا ان کا دکھ بانٹنے نہیں آیا کتنے افسوس کی بات ہے ایک انسان جس نے مسلمانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ان سب کے لئے قربانی دی انہیں ایک آزاد ملک لے کردیا آزاد اور خود مختار شہری بنایا مگر اس کی قربانی کا یہ صلہ ملا ہے کہ آج قاٸداعظم محمد علی جناح کے خاندان میں بےیارومددگار صرف دو عورتیں بچی ہیں ایک عورت جو بزرگ ہے ایک بچی جسے کسی چیز کا ہوش نہیں ہے ان کی ذمہ داری اب کون لے گا جو قائد اعظم محمد علی جناح کی پر نواسی منورہ جناح اور ان کی بیوہ زینب جناح کتنے افسوس کی بات ہے لوگوں نے افسوس کا اظہار کردیا لیکن کسی وزیر مشیر نے ان کے گھر جا کے ان کے دل کا بوجھ ہلکا نہیں کیا سواے چند لوگوں کے علاوہ وہاں کوئی نہیں تھا یہ ہے ہمارا پاکستان جناح کا پاکستان اسلم جناح کی نمازجنازہ مسجدحبیبہ انڈہ موڑنارتھ کراچی میں اداکی گئی ہے مرحوم اسلم جناح کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائےگی، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور ایک بیٹی کو چھوڑا ہے
0 Comments