Ticker

6/recent/ticker-posts

علمی،ادبی،تحقیقی کتب کےمصنف وادیب پروفیسرشوکت مغل سرائیکی ادب کافخراور مان تھے،حاجی نذیراحمد کٹپال،جام ایم ڈی گانگا

The author of scientific, literary and research books, Professor Shaukat Mughal was proud of Seraiki literature, Haji Nazir Ahmad Katpal, Jam MD Ganga.

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری میر حاجی نذیر احمد کٹپال اور گانگا ادبی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا نے کہا ہے کہ پروفیسر شوکت مغل کی وفات سے پاکستان ایک عظیم علمی و ادبی شخصیت سے محروم ہو گیا. چالیس سے زائد علمی، ادبی، تحقیقی کتب کے مصنف و ادیب پروفیسر شوکت مغل سرائیکی ادب کا فخر اور مان تھےپروفیسر شوکت مغل جیسی عظم شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ پروفیسر شوکت مغل کی وفات سے ہم ایک شفیق استاد، عظیم محقق اورایک بزرگ دوست کے سائے سے محروم ہو گئے ہیں حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ پروفیسر شوکت مغل سرائیکی قومی اور صوبہ تحریک کے بنیادی مرکزی رہنما اور سرگرم حصہ تھے ان کی علمی و ادبی اور سیاسی خدمات قابل فخر ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پروفیسر شوکت مغل کی وفات کاصدمہ سرائیکی وسیب کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنا والا انسان  محسوس کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پروفیسر شوکت مغل کے جنازے میں شرکت کے لیے ملتان روانگی کے وقت صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent