Ticker

6/recent/ticker-posts

موسمی حالات کی وجہ سےامسال آموں کی پیدوارمیں کمی متوقع ہے،کسان رہنماء

Mango production is expected to decline this year due to weather conditions, farmer leaders said

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، محمد راشد مجنوں گانگا، عون محمد عمران جام فاروق احمد محمد ادریس برڑا،خلیفہ اصغر حمیدی نے کہا ہے آندھی سے لاکھوں کروڑوں روپے کا قیمتی آم گر کر ضائع ہوگیاہے آموں کی پیداوار موسمی حالات کی وجہ سے پہلے ہی خاصی کم تھی اب آندھیوں کی وجہ سے آموں کی مجموعی میں پیداوارکمی 40فیصد سے بڑھ جائے گی جام ایم ڈی گانگا نے بتایا کہ ضلع میں 70ہزار ایکڑ رقبے پر آموں کے باغات ہیں رحیم یار خان میں آموں کی سالانہ پیداوار تقریبا7لاکھ میٹرک ٹن ہوتی ہے جوکہ اس دفعہ ساڑھے چار لاکھ سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن بمشکل ہوگی حکومت آموں کی برآمدات کے لیے آسانیاں پیدا کرےباغبانوں کا نقصان اور حالات دیکھ کر یقین کریں رونا آتا ہے اللہ تعالی ایسی آزمائشوں اور آفتوں سے ہم سب کو بچائے محمد راشد مجنوں نے کہا کہ گرا ہوا کچا آم باغبان سڑکوں نہروں کے کنارے پھینکنے لگےگرا ہوا آم مال مویشی کھا رہے ہیں اللہ تعالی سے خیر و سلامتی کی دعائیں مانگیں جائیں جام فاروق احمد نے کہا کہ فروٹ فلائی کےحملے کے ڈر سے آم باہر پھینکا جا رہا ہےکیونکہ گلے سڑے آموں کی وجہ سے فروٹ فلائی کے وقت سے پہلے حملوں کا خطرہ ہے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent