Multan: Government should allow opening of madrassas under SOPs, Maulana Qari Hanif Jalandhari, Mufti Noman Hassan Ludhianvi
ملتان: وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا قاری حنیف جالندھری سے جمعیت علما اسلام ضلع رحیم یارخان کے جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی جامع خیر المدارس ملتان میں ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، قاری محمد جالندھری نے مفتی نعمان حسن لدھیانوی سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملک شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے حکومت پاکستان سے موثر احتجاج کرنے اور او آئی سی سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کو کھولنے کے لیے اتحاد تنظیمات مدارس کے رہنماوں سے رابطے ہیں اہل مدارس دینی مدارس کو کھولنے کے لیے متحرک ہیں حکومت ایس او پیز کے ساتھ دینی مدارس کو کھولنے کی اجازت دے، دینی مدارس کو کھولنے کی اہل مدارس جلد خوشخری سنیں گے دینی مدارس کو کھولنے کے لیے وفاق المدارس پوری طرح متحد ہے رجوع الی اللہ اور تلاوت قران کے مراکز کو آباد کرنے سے وبائی امراض سے نجات حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ اکابرین علما کرام و مشائخ عظام کا ملکی حالیہ صورتحال پر گہری نظر ہے حکومت سے ہمارے معاملات چل رہے ہیں انشااللہ جلد ہی مدارس کو کھولنے و تعلیمی سلسلے کا آغاز کیا جاے گا انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی تلاوت سے ہی نجات ملے گی دینی مدارس کو کھلوانے کے لیے متفقہ طور پر جدوجہد کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام دینی و سیاسی حلقوں سے رابطے ہیں اگر دیگر ممالک میں تعلیم کا سلسلہ جاری ہوسکتا ہے تو پھر پاکستان میں کیوں نہیں، دینی مدارس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاے گا اور دینی مدارس اور دینی تعلیم کے لیے کوشیش کرنا اور اسلامی اقدار کا دفاع کرنا ہماری اولین ترجیح ہے بھارت پاکستان پر جارحیت کی ہمت نہیں کر سکتا لیکن اگر خدانخواستہ ایسی کسی حماقت کا ارتکاب کیا گیا تو پاکستان کے لاکھوں علماء و طلبہ دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے
0 Comments