Corona and mango
تحریر جام ایم ڈی گانگا
آم اللہ تعالی کی ایک نعمت اور قدرت کا ایک انمول تحفہ ہےوطن عزیز پاکستان کا آم اپنی مٹھاس،لذت اور ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےپاکستان میں صوبہ سندھ اور خطہ سرائیکستان میں سب سے زیادہ اور اعلی کوالٹی کے اچھے آم پیدا ہوتے ہیں ضلع رحیم یار خان اور ملتان کے آم اپنی لذت مٹھاس اور ذائقے کی بدولت نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون دنیا میں بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں اس میں ان علاقوں کی مٹی اور پانی کی تاثیر بھی شامل ہےکافی دنوں سے آموں کا سیزن شروع ہو چکا ہےسوچا آج آم کھانے کے حوالے اپنے قارئین کے ساتھ کچھ اہم معلومات شیئر کروں یقینا آپ میں سے اکثر لوگوں کے پاس یہ معلومات نہیں ہوں گی .آج میرا موضوع آم کی ہارویسٹنگ، نگہداشت، برداشت، مارکیٹنگ، سٹوریجز، حکومت کی برآمدی پالیسی یا آموں کی بیماریاں اور دیگر مسائل وغیرہ میں سے کوئی نہیں ہےآج میں اپنے قارئین کرام کو آم کھانے کے کچھ فوائد بتانا چاہتا ہوں آم کو کب، کتنا اور کیسے کھانا چاہئیے تاکہ اللہ تعالی کی اس نعمت کو کھانے سے ہم اس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں یقینا ایسا صرف مکمل آگاہی اور معلومات کی صورت میں ہی ہو سکتا ہےطبی ماہرین کی رائے، مشاہدات اورتجربات،آم بطور غذا کن خوبوں کا حامل ہے اور آم بطور علاج اپنے اندر کون کون سے طبی خواص رکھتا ہےمیں مکمل احاطہ تو ہرگز نہیں کر سکتا البتہ میری کوشش ہو گی کہ آم سے متعلق جو معلومات میرے پاس ہیں میں انہیں آسان الفاظ میں مضمون کی شکل میں آپ تک پہنچا دوں تاکہ علم و آگاہی کے بعد خلق خدا اپنے رب کی اس نعمت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکے
یہ بھی پڑھیں : ڈوبتا ہوا امریکہ
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تمام پھلوں میں آم سب سے زیادہ خصوصیات کا حامل ہےآم میں وٹامنز خاص طور پر وٹامن اے اور وٹامن سی مقدار تمام پھلوں سے زیادہ ہوتی ہےطبی ماہرین کہتے ہیں کہ آم کا ایک کپ جوس آپ کو روزانہ 25فیصد وٹامن اے فراہم کرتا ہے جوکہ آنکھوں کے لیے نہایت مفید ہوتا ہےوٹامن اے آپ کی نظر کو بہتر کرتا ہےاندھے پن سے بچاتا ہے. آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے اللہ کی نعمت آم کھانے سے آپ کی بہترین جسمانی نشوو نما ہوتی ہےجدید سائنسی تجزئیے کے مطابق آم میں خون صاف کرنے اور جسم میں خون پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہےآم زیادہ اور فوری صالح خون پیدا کرنے کی خوبی رکھتا ہےخوں صاف کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے آم کو جلد کےمسائل اور رنگت کے نکھار کے لیے بھی مفید قرار دیا گیا ہےگویا آم خون بنانے والا ایک قدرتی ٹانک ہےیہ آپ کے جسم کا مضبوط و توانا گوشت بناتا ہےجس سے دبلے پتلے آدمی صحت مند اور موٹا تازہ ہو جاتا ہےطبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آم میں نشاستے والے اجزا کے علاوہ فاسفورس،فولاد، کیلشیم، پوٹاشیم اور گلوکوز بھی پایا جاتا ہےیہی وجہ ہے کہ آم دل، دماغ اور جگر کے علاوہ سینے اور پھپھڑوں کے لیے بھی مفید ہےآم کھانے سےہڈیوں کا گودا بہتر نشوونما پاتا ہےاس سےمعدے کی ہضم کرنے والی رطوبت بنتی ہےآم بھوک بڑھاتا ہے اور ہضم کرنے میں زبردست مدد دیتا ہےقبض کو دور کرنے میں معاون ہےجلد کو صاف کرکے پرکشش بناتا ہےجسم کی قوت مدافعت بڑھاتا ہےآم سستی ختم کرکے آپ کو چست بناتا ہےقوت باہ میں بھی اضافہ کرتا ہےپیشاب لانے کی خصوصی تاثیر رکھتا ہے اب آپ کو آم کی ایک ایسی خوبی بتانے جا رہا ہوں جسے پڑھ کر آپ یقینا حیران ہوں گےماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو پہلی پہلی بار ماں بننے جا رہی ہوں یا دوسری تیسری یا کسی بھی مرتبہ اس مرحلے سے گزر رہی ہوں دوران حمل آم کھانے سے بچے بہت خوبصورت پیدا ہوتے ہیں اس کی وجہ آم میں موجود وہ اجزا ہیں جو جسمانی اعضا کی نشو ونما اور بڑھوتری میں بھر پور کردار ادا کرتے ہیں
افزائش خون،مصفی خون اور جسم پروری کی اتنی خوبیوں کے حامل آم کے طبی ماہرین نے کچھ نسخہ جات بھی بتائے ہیں جس طرح ہر چیز کے استعمال کے کچھ قاعدے،اصول و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح آم کے استعمال کے بھی کچھ اصول اور کچھ قاعدے ہیں ان پر عمل کرنے سے فائدے ہی فائدے ہیں آم کا رس مخصوص طریقے سے استعمال کرنے پر نظام انہضام کو تقویت دیتا ہے اس کے لیے 60گرام آم کے رس میں 2گرام سونٹھ پیس کر ملائیں اور صبح نہار منہ پئیں جسمانی کمزوری دور کرنے میں آم کی حیثیت مسلمہ ہےاس کے لیے روزانہ صبح کے وقت خوب پکے ہوئے میٹھے آم کھائیں اور گرم دودھ میں تھوڑی سی سونٹھ ملا پی لیں اس سے نہ صرف جسم مضبوط ہوگا بلکہ جسمانی ذہنی اور صنفی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو جاتا ہےآم اور جامن کے پتوں کو علیحدہ علیحدہ کچل کر بیس بیس گرام خالص رس نکال کر 250گرام دودھ میں ملا دیں اس میں تھوڑی سی چینی ملا کر مریض کو پلائیں یہ نسخہ خونی اور بادی دونوں قسم کی بواسیر کے مریضوں کے لیے مفید ہےگرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بخار کے علاج کے لیے کچےآم (کیری) کو بھون کر اس کا رس نچوڑ لیں پھر اس میں قدرے چینی ملا کربرف سے ٹھنڈاکر کے پلایا جائے لو لگنے اور اس سے غشی پیدا ہونے گرم و مرطوب ہواوں کے اثرات اور اس سے بخار میں مبتلا ہونے والوں اور گرمی کو دور کرنے کے لیے یہ نسخہ بہت مفید ہےآم کی گٹھلی دست بند کرنے کے لیے مفید ہے اور یہ مادہ تولید کو بھی گاڑھا کرتی ہےآم کے پھول کاسفوف خون اور بلغم کے فساد کو دور کرتا ہے آم کا اچار نہ صرف لذیز ہوتا ہے بلکہ یہ قوت ہاضمہ اور اشتہا میں بھی اضافہ کرتا ہےآم کامربہ قبض کشا ہوتا ہےمعدے، پھپھڑوں اور دل و دماغ کو طاقت اور تقویت دیتا ہےخون کے سرخ ذرات کو قوی تر بناتا ہےآم کی بدولت جسم کی خوب پرورش اور قوت مدافعت بڑھنے سے انسان کو کرونا وائرس سمیت دیگر کئی بیماریوں سے قدرتی طور پر بچاؤ اور تحفظ ملتا ہے

محترم قارئین کرام،اللہ تعالی نے اسی لیے تو فرمایا کہ میری کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاو گے مذکورہ بالا فوائد سمیت دیگر کئی خوبیوں کے حامل پھلوں کے بادشاہ آم سے دوستی بڑھائیں صحت پائیں.یہ انمول نعمت عطا کرنے والے اللہ کا شکر ادا کریں آخر میں آپ کو چند مزید باتیں بتانا بھی ضروری سمجھتا ہوں یاد رکھیں کچے آم کی تاثیر سرد ہوتی ہے جبکہ پکا آم گرم تاثیر رکھتا ہے کٹھا آم صحت کے کیے مضر ہے کچا اور پکا دونوں آم بھوک بڑھاتے ہیں کھانسی اور زکام کے دوران کچا آم کھاناسخت منع ہےنقصان دیتا ہے اور خون خراب کرتا ہےدانت کمزور ہوتے ہیں گلہ بھی خراب ہوتا ہے دیہاتوں میں ہم نے دیکھا یے کہ بعض خواتین آم کی بھنی ہوئی گٹھلی کھانے کی بڑی شوقین یوتی ہیں بھنی ہوئی یا کچی دونوں صورتوں میں ان کا گٹھلی کھانا قطعی طور پر نقصان دہ ہےیہ غیر معمولی قسم کی گرمی پیدا کرتی ہے خون کو بھی خراب کرتی ہےالبتہ بھون کر چند روز تک باقاعدگی سے تین ماشہ کے لگ بھگ مقدار میں نمک کے ساتھ کھا کی جائے تو پیٹ کو طاقت دیتی ہےآم کی لکڑی فرنیچر کے علاوہ پلائی کے دروازے بنانے میں استعمال ہو رہی ہےآم کو صبح خالی پیٹ ہرگز نہ کھایا جائےگرم تاثیر کی وجہ سے گھبراہٹ متلی اور طبیعت بوجھل ہوسکتی ہےمنہ میں چھالے، جسم پر گرمی دانے، پھوڑے اور پھنسیاں نکل سکتی ہیں البتہ آم کھانے کے بعد جامن کے چند دانے کھا لینے سے آپ ایسی کیفیات سے محفوظ ہو سکتے ہیں آم کے بعد کچی لسی پینے سے نہ صرف آم کی گرمی اور خشکی جاتی رہتی ہے بلکہ وزن بڑھتا ہےجسم میں توانائی اور تازگی آتی ہےیہ احتیاط بھی ضروری ہے کہ ایک وقت میں اور ایک دن میں بہت زیادہ آم کھانے کی بجائے مناسب تعداد میں اور روزانہ آم کھائے جائیں آموں کے باغات میں کام کرنے والی لیبر کا کبھی آپ بغور مشاہدہ کریں آم کا سیزن شروع ہونے سے قبل ان کی جسمانی صحت دیکھیں اور سیزن کے آخر میں ان کی صحت ملاحظہ فرمائیں آپ کو زبردست قسم کا فرق نظر آئے گا وجہ آموں کا کچی لسی کے ہمراہ باقاعدگی سے روزانہ استعمال ہے آم کھائیں صحت بنائیں جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط و طاقت ور بنا کر کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں کے اٹیک سے قدرتی تحفظ حاصل کریں
0 Comments