Ticker

6/recent/ticker-posts

بیٹےنےاحساس پروگرام کے 12ہزارچھین کرماں کوقتل کرکےڈکیتی کارنگ دےدیا۔ بدبخت بیٹاگرفتار،پولیس

The son snatched Rs 12,000 from the Ehsas program, killed the mother and robbed her. Bad son arrested, police

بھلوال:ماں بیٹا موٹرسائیکل پرجا رہے تھے،نوجوان نے پیسے دینے سے انکار پر چھریوں کے وار کر کے ماں کو قتل کردیابیٹے نے احساس پروگرام کے بارہ ہزار چھین کر ماں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں خون سفید ہوگیا احساس کفالت پروگرام کے 12 ہزار روپے ہتھیانے کے لیے نوجوان نے حقیقی ماں کو قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دے دیا ملزم کو گرفتار کیا گیا تو دس منٹ کی تفتیش کے دوران ہی اعتراف جرم بھی کر لیا بھلوال کے سنگدل عبدالرحمن کی واقعے کو ڈکیتی بنانے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 66 شمالی بھلوال کی 65 سالہ حمیدہ بی بی احساس پروگرام کے 12 ہزار روپے وصول کرکے اپنے30 سالہ بیٹے عبد الرحمن کے ساتھ موٹر سائیکل پرجا رہی تھی راستے میں بیٹے نے 12000 مانگے لیکن والدہ نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر نوجوان نے انتہائی خوفناک قدم اٹھاتے ہوئے ماں کو ویرانے میں لے گیا اور چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے آنے پر بتایا کہ ڈاکو بارہ ہزار لے کر فرار ہوگئے جبکہ ماں کو قتل بھی کر دیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent