Ticker

6/recent/ticker-posts

تبدیلی تبدیلی کاوردکرنے سےتبدیلی نہیں آتی،مخدوم علی حسن گیلانی

Makhdoom Ali Hassan Gilani: Change does not change

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید عامر علی شاہ گیلانی نے پاکستان سرائیکی قومی اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی نذیر احمد کٹپال، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی تبدیلی کا ورد کرنے سے تبدیلی نہیں آتی نیت کی صفائی، مثبت سوچ، استقامت، جرات و ہمت کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے سے ہی حالات تبدیل ہوتے ہیں انقلاب آتا ہے عوام کے دکھ ٹلتے ہیں انہیں حقیقی معنوں میں ریلیف ملتا ہے لوگوں کو ان کے حقوق ملتے ہیں معاشرے میں امن اور لا اینڈ آرڈر کی پوزشن بہتر ہوتی ہے صوبہ سرائیکستان سرائیکی وسیب کے لوگوں کا جائز عوامی مطالبہ ہے میں سرائیکی صوبے کے حق میں ہوں معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے زراعت اور کسانوں کو نظر انداز کرکے ترقی کے خواب دیکھنا احمقوں والی بات ہے حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو تخت لاہور کے دو ٹانگوں والے سب سول سیکرٹریٹ پر نہ ٹرخائیں وعدے کے مطابق پاکستان کے دوسرے صوبوں کی طرح ہمیں اپنا صوبہ دیں ہم کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے جس طرح سرائیکی وسیب کے عوام سے وعدہ کرکے ابھی تک صوبہ نہیں بنایا اسی طرح یہ حکمران حضرات کسانوں کے ساتھ بھی وفا کرتے نظر نہیں آ رہے.پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ ملک کی طرح زراعت اور کسان بھی سب کے سانجھے ہیں کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ساتھ دینے والے ہمارے لیے قابل احترام ہیں اس موقع پر جام ایم ڈی گانگا نے سید عامر علی شاہ گیلانی کو سرائیکی اجرک پہنائی اور انہیں کسان حقوق تحریک میں شمولیت کی دعوت دی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent