Ticker

6/recent/ticker-posts

جنوبی پنجاب سول سب سیکرٹریٹ کسی طرح بھی صوبہ کابدل نہیں ہوسکتا،راٸٹرحبیب اللہ خیال،جام ایم ڈی گانگا

South Punjab Civil Sub Secretariat cannot be a province in any way, says Habibullah Khayal, Jam MD Ganga

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری) کالم نگار و ڈرامہ رائٹرحبیب اللہ خیال نے کہا ہے کہ سرائیکی دھرتی کے لوگ بھی دوسری قوموں کی طرح اپنی شناخت چاہتے ہیں وطن عزیز کے دوسرے صوبوں کی طرح کااپناصوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں جنوبی پنجاب سول سب سیکرٹریٹ کسی طرح بھی صوبہ کا بدل نہیں ہوسکتا اور نہی ہی یہ لوگوں کی ڈیمانڈ تھی حکمرانوں کا وعدہ بھی صوبے کا تھا بیچ میں یہ سیکرٹریٹ نکل آیا ہے سرائیکی شوبز کےلیے ڈرامے اور فلم کی کہانیوں کو حالات اور وقت کے تقاضوں کے مطابق لکھنا چاہئیے گھسے پھٹے موضوعات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا آگے بڑھنے اور پذیرائی کے لیے شوبز سے وابستہ لوگوں کو اپنی سوچوں اور انداز کو بدلنا ہوگا تفریحی پہلووں کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت، اپنی ثقافت اور اپنے مسائل کو خصوصی طور پر فوکس کرناچاہئیے سرائیکی فنکاروں کی اکثریت با صلاحیت ضرور ہیں مگر وہ اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے حوالے سے بڑے سست اور کاہل ہیں میرٹ کے باوجود حکومتی پیکیجز سے فائدہ نہیں اٹھا پا رہے گھر بیٹھے کام نہیں ہوتے محنت اور دوڑ دھوپ کرنی پڑتی ہے ان خیالات کا اظہار حبیب االلہ خیال نے گانگا ہاوس گانگا نگر میں گانگا ادبی اکیڈمی کے چیئرمین جام ایم ڈی گانگا کی جانب سےاپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ظہرانے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی جنرل سیکرٹری جام فضل احمد گانگا، جام راشد مجنوں گانگا، محمد اسد امین بھی موجود تھے

یہ بھی پڑھیں : سراٸیکی اجرک کی پذیراٸی میں اضافہ،خواتین نمایاں طورپرفیشن کاحصہ بنارہی ہیں

جنوبی پنجاب سول سب سیکرٹریٹ کسی طرح بھی صوبہ کابدل نہیں ہوسکتا،راٸٹرحبیب اللہ خیال،جام ایم ڈی گانگا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent