Gujrat: Additional Director Monitoring Department Punjab Home Colonel (Retd.) Visits Gujranwala Inspection District Jail
لاہور(جاویدراہی)ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ داخلہ پنجاب کرنل(ریٹائرڈ)طور نے آج بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا۔انھوں نے تمام بیرکس بشمول یو سی سی پی بلاک،انٹرویو شیڈ اور ویٹنگ رومز کا معائنہ کیا، اسیران کے مسائل انفرادی اور اجتماعی طور پر سنے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیااورجیل ہسپتال میں قیدی مریضوں کی خیریت دریافت کی۔کرنل(ر) طورنے جیل کینٹین میں مختلف اشیاء کے ریٹس چیک کیے اورجیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
0 Comments