Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑا:الائیڈہومیوپیتھک میڈیکل کالج اوکاڑا کی طرف سےہومیوپتھک ڈاکٹروں میں مفت حفاظتی کرونا کٹس کی تقسیم

Okara: Allied Homoeopathic Medical College Okara Distributes Free Protective Corona Kits To Homeopathic Doctors

اوکاڑا(جاویدراہی)الائیڈ ہومیوپیتھک میڈیکل کالج اوکاڑا کی طرف سے ہومیوپتھک ڈاکٹروں میں مفت حفاظتی کرونا کٹ تقسیم کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالج کی ایکٹنگ پرنسپل محترمہ رضوانہ صدیق نے کہا کہ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز۔نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف ہمارا سرمایہ ہیں چاہے ان کا تعلق طب کی کسی بھی شاخ سے ہو۔ وہ ہمارے ہیرو ہیں۔جس طرح موجودہ نازک اور حساس ترین دور میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہماری طرف سے حفاظتی کٹس کا تحفہ ان کے لئے کافی تو نہیں البتہ کچھ نہ کچھ ضرور کارگر ثابت ہوگا۔حکومت کو چاہئے وہ ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کو بھی وہی سہولتیں فراہم کرے جو ایلوپیتھک ڈاکٹروں کو اس وقت دیں جارہی ہیں تاکہ یہ لوگ بھی مطئن ہوکر عوام کی خدمت کرسکیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent