Ticker

6/recent/ticker-posts

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزاشاہدسلیم بیگ نے سنٹرل جیل راولپنڈی کااچانک دورہ کیا

IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig paid a surprise visit to Central Jail Rawalpindi

IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig paid a surprise visit to Central Jail Rawalpindi
IG Prisons Punjab Mirza Shahid Saleem Baig paid a surprise visit to Central Jail Rawalpindi
لاہور(جاویدراہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے سنٹرل جیل راولپنڈی کااچانک دورہ کیا ڈی آئی جی جیلز راولپنڈی ریجن ملک شوکت فیروز اور سینئر سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نےجیل میں نو عمر وارڈ،خواتین وارڈ،ہسپتال،کچن، سزائے موت سرکلز اور تمام بیرکس کا وزٹ کیا۔انھوں نے
اسیران کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔آئی جی جیل خانہ جات نے
سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا،جیل کے مختلف مقامات پر لگائی گئیں ریٹ لسٹیں اور شکایات بکس کو چیک کیا۔مرزا شاہد سلیم بیگ نےملاقات کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں : میانوالی:معروف گلوکارمحمد شفیع وتہ خیلوی کےساتھ ایک یادگارملاقات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent