Ticker

6/recent/ticker-posts

ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک جلدہی پاکستانی اشتہارات میں جلوہ گرہونگی

Ertugrul Ghazi's heroine Isra Belgium will soon appear in Pakistani commercials

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ارطغرل غازی کی ہیروئن اسرا بلجیک نے پاکستانی موبائل کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔ جلد ہی وہ پاکستان کے میڈیا پر موبائل کمپنی کے اشتہار میں نظر آئیں گی۔ ارطغرل غازی کے تمام اداکار پاکستان میں خاصے مقبول ہو گئے ہیں۔ پشاور زلمی بھی اسرا بلجیک کو برانڈ ایمبسیڈر بنانا چاہتی ہے
ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی عوام ڈرامے کے سبھی کرداروں کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہے لیکن ڈرامے میں مرکزی کردار حلیمہ سلطان نبھانے والی اداکارہ اسرا بلجیک نے پاکستانیوں کے دلوں میں خاص جگہ بنالی ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرامے کے ساتھ ساتھ اسرا بھی کافی عرصے سے خبروں میں نظر آ رہی ہیں پاکستان میں موجود ان کے شائقین بہت جلد انہیں پاکستانی پروڈکشن میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور اسی خواہش کے پیش نظر متعدد پاکستانی کمپنیاں اسرا سے رابطے میں ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ سب سے پہلے کون سی کمپنی اسرا کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے میں کامیاب ہوگی؟اسی ریس میں پشاور زلمی کے بعد پاکستانی موبائل کمپنی بازی لے گئی۔ موبائل کمپنی نے اپنی ایک پروڈکٹ کے لیے اسرا بلجیک کو سائن کر لیا ہے۔
اس سے قبل اسرا بلجیک نے پشاور زلمی کے سربراہ جاوید افریدی کی آفر قبول کی اور اگلے سال ہونے والے پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر نظر آئیں گی۔ جس کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent