Provincial Minister Zawar Hussain Warach pays a surprise visit to Gujarat District Jail
لاہور(مطلوب حسن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا اچانک دورہ کیا صوبائی وزیر نے نو عمر قیدیوں کی وارڈ،وویمن وارڈ اور کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا۔انھوں نے جیل ہسپتال اور انڈر ٹرائل ملزمان کی بیرکوں کا وزٹ کیا۔اس موقع پرجیل انتظامیہ کے خلاف اسیران نے کوئی شکایت نہ کی۔زوار حسین وڑائچ نےجیل کی کینٹین کے نرخ مختلف مقامات پر چسپاں ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اورنئے تعینات ہونے والے جیل سپرنٹنڈنٹ و ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹو)کی کارکردگی کو سراہا۔
0 Comments