Ticker

6/recent/ticker-posts

انڈس ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں،مریضہ بچی کےوالدالطاف شیخ کااظہارتشکر

Indus Hospital is no less than a blessing, thanks to Altaf Sheikh, father of the sick girl

بھونگ شریف(وکرم دیپال)بھونگ شریف کے رہائشی الطاف شریف شیخ نے میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرتے ہوے کہاکہ انڈس ہسپتال کے مالک ڈاکٹر عبدالباری  کسی مسیحا سے کم نہیں گزشتہ سال دسمبر میں میری بیٹی کی طبیعت بگڑگئی تھی گلے میں شدید درد ہورہی تھی جس کی فوری طور پر چیک اپ انڈس ہسپتال بھونگ میں کروایا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ لیے اور کچھ دنوں بعد رپورٹ آگئے کہ بچی کے گلے میں کینسر کے ٹیومر ہیں اور ڈاکٹروں نے مریض کو فوری طور پر کراچی انڈس ہسپتال میں ریفر کرنے کا مشورہ دیا جہاں بچی کا 6 ماہ علاج جاری رہا اور میرا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں آیا انڈس ہسپتال کراچی کے تجربہ کار ڈاکٹروں کی دن رات محنت کی بدولت میری بچی نے کینسر جیسی مرض کو شکست دے کر نارمل زندگی کی طرف لوٹیں ہیں واضح رہے کہ میرا تعلق ایک متوسط گھرانے سے بچوں کا پیٹ بھی بمشکل پالتا ہوں کینسر جیسے موذی مرض کا علاج کروانا میرے بس کی بات نہیں تھی میرا کراچی میں کھانے سے دوائیوں کی خریداری میں ایک روپیہ تک نہیں لگا۔میں سب سے پہلے انڈس ہسپتال بھونگ کے انتظامیہ ڈاکٹر عبدالباری اور رئیس عبیر احمد انڈھڑ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے بھونگ جیسے پسماندہ قصبے میں انڈس ہسپتال کے کیمپس کا قیام کیا ہے جہاں پر مریضوں کی ابتدائی طور پر علاج معالجہ ہوجاتی ہے اور کنفرم ٹیسٹ کیے جاتے ہیں اور اہل علاقہ کے صاحب حیثیت لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنے زکوات اور صدقات انڈس ہسپتال کو دیں تاکہ غریبوں کا علاج معالجہ ہوتا رہے

یہ بھی پڑھیں : نورپورتھل میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا،اسسٹنٹ کمشنرعلی رضا

انڈس ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں،مریضہ بچی کےوالدالطاف شیخ کااظہارتشکر
انڈس ہسپتال کسی نعمت سے کم نہیں،مریضہ بچی کےوالدالطاف شیخ کااظہارتشکر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent