Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل میں وسیع پیمانے پرشجرکاری مہم کاآغازکردیاگیا،اسسٹنٹ کمشنرعلی رضا

Extensive tree planting drive launched in Nurpur Thal, Assistant Commissioner Ali Raza

نور پور تھل (راجہ نور الہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پروگرام گرین اینڈ کلین پاکستان کے تحت تحصیل نور پور تھل میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ وہ اے سی آفس نورپورتھل اور دیگر مقامات پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے اظہار خیال کر رہے تھے۔سیکرٹری گڈ گورننس ملک شفقت حسین گجر ایڈووکیٹ اور ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ درخت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہیں یہ جہاں ہمیں سایہ فراہم کرتے ہیں وہاں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے ہمیں من حیث القوم کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انشاءاللہ 14 اگست کے موقع پر ٹائیگر فورس ٹیم کے ہمراہ علاقہ تھل میں مزید پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ایک پلان تیار کیا گیا ہے جس کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام پارکس اور یونین کونسل سطح پر ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے  ہمیں پودے فراہم کردیئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ حالیہ جاری شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹائیگرفورس اپنا اہم کردار ادا کرنے لیے ہرگز کوئی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent