Ticker

6/recent/ticker-posts

نیازی حکومت پی ڈی ایم سےڈری ہوئی ہے،مولاناایازالحق قاسمی کی جلسےپرروانگی سےقبل گفتگو

Niazi government is scared of PDM Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi's talk before departure

ملتان (خبر نگار )آج مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے جمعیت علماء اسلام کا وفد گزشتہ رات مدرسہ جامع قاسم العلوم سے روانہ ہوا - روانگی سے قبل ڈپٹی جنرل سیکرٹری  جمعیت علماء اسلام پنجاب و ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی, الحاج زاہد مقصود احمد قریشی جنرل سیکرٹری سٹی ملتان اور ارشاد الحق سنبل رکن مجلس عمومی ضلع ملتان نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے بنی گالہ سرکار کے کے در و دیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں ہیں لانگ مارچ سے پہلے ہی تبدیلی سرکار کا بوریا بستر گول ہوتا نظر آرہا ہے - لاہور کے جلسے کی تیاریوں نے حکومت کی نیندیں اڑا رکھی ہیں - پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتوں کے کارکنان کے جذبہ اور جوش کو دیکھ کر حکومتی اراکین حواس باختہ ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : نوشہرہ: نوشہرہ کلاں میں قدرت کاکرشمہ انیس سالہ لڑکی قدرتی طورپرلڑکابن گیا

پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے تنگ آج کے پی ڈی ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کرے گی - انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام کو موجودہ نااہل حکومت سے چھٹکارا ملنے والا ہے لاہور کا جلسہ حکومت کے لیے آخری دھکا ثابت ہوگا - نیازی حکومت پی ڈی ایم سے ڈری ہوئی ہے جس کی وجہ سے اپنے وزراء کو تبدیل کرتی پھر رہی ہے - غیر جمہوری اور آمرانہ اوچھے ہتھکنڈے لاہور جلسہ میں استعمال کیے جا رہے ہیں کارکنان حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں جس طرح قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی ایک کال پر پورا ملتان امڈ آیا تھا اسی طرح مینار پاکستان کے جلسے میں بھی ابھی کارکنان کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر حکومت کے خلاف عوامی مینڈیٹ ثابت ہوگا

Niazi government is scared of PDM Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi's talk before departure

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent