Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں موبائل فونز کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات

Pakistan exports 56% increase in mobile phone exports

کراچی : پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھ گئی، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ رواں مالی سال کےابتدائی 7 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدآت میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا جنوری موبائل فونز کی درآمدات 185 ارب 12 کروڑ روپے رہیں ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 118 ارب 67 کروڑ روپے تھیں

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:ٹریفک کےمسائل انسانی رویےکےمسائل ہیں ان کاحل تعلیم سےہی ممکن ہے،وائس چانسلرپروفیسرزکریا،آرپی اواحمد ارسلان

اسی طرح جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 41.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جنوری 2021 میں موبائل فونز کی درآمدات 31 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ روپے رہیں جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں موبائل فونز کی درآمدات 22 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے تھیں ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں موبائل فونز کی درآمدات 8.29 فیصد کم رہیں ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2020 میں موبائل فونزکی درآمدات کا حجم 34 ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے تھا۔

پاکستان میں موبائل فونز کی برآمدات میں 56 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent