Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان: ہمارا ایجنڈا کسان،زراعت اور پاکستان ہیں، صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے سابق سٹی ناظم چودھری سلطان احمد بندیشہ اور عبدالجلیل بندیشہ کی جانب سے  اپنے اعزاز میں دی جانے والی چاٸے کی دعوت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایجنڈا ہمارا مشن کسان، زراعت اور پاکستان ہیں کسان اور زراعت مضبوط و خوشحال ہوں گے تو پاکستان مضبوط و خوشحال ہوگا ایک زرعی ملک کے حکمرانوں کے لیے مسلسل زرعی اجناس درآمد کرنا باعث شرم ہے جس ملک کی زراعت کو بیج تک کے لیے بیرون ممالک کا محتاج کر دیا جائے اس ملک کے کروڑوں روپے کے قومی خرچ پر چلنے اور پلنے والے زرعی تحقیقاتی اداروں اور حکمرانوں کے منہ پر طمانچے ہیں کچھ زراعت دشمن وزیر مشیر کسانوں کے مسائل کے حل کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں ہر روز اور صبح شام کسانوں کا اگایا ہوا کھانے والے کسانوں کا خون پینے میں لگ چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ: اوکاڑہ یونیورسٹی میں جنگلی حیات کے عالمی دن پہ سیمینار کا انعقاد

قومی المیہ تو یہ یے کہ اعلی سطحی سرکاری کمیٹیوں اور میٹنگز میں طے ہو جانے والی اچھی سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہونے دیا جا رہا کسانوں کی کوئی شنوائی نہیں ہو پا رہی کسان اپنے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے 31مارچ کو اسلام آباد کسان ٹریکٹر مارچ کے لیے اپنے اپنے اضلاع سےسڑکوں پر نکلیں اور اسلام آباد کا رخ کریں ملک چند مخصوص مافیاز کے نرغے میں ہے معاشی درندگی اور استحصال بدترین مقام تک پہنچ چکے ہیں کسان اپنے اور بچوں کے حصے کے رزق کے تحفظ کے لیے باہر نکلیں اس موقع پر پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، ضلعی صدر ملک اللہ نواز، مانک، سینئر نائب صدر عبدالجلیل بندیشہ، جام فضل احمد گانگا، سردار گاگن خان رند،عبدالصمد بندیشہ، برادر کسان تنظیموں کے رہنما چودھری جمیل ناصر،چودھری محمد یسین، ملک جنید اسلم نائچ، جام عمیر برڑا، جام حسن محمود، چودھری ساجد پرویز، خالد پرویز، چودھری فیصل منصور، سید محمود بخاری، سید مظہر بخاری، چودھری عامر غنی سمیت خاصی تعداد میں زمیندار موجود تھے اس موقع پر خالد محمود کھوکھر اور دوسرے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےپاکستان کسان اتحاد کے سینئر نائب صدر و میزبان عبدالجلیل بندیشہ نے کہا کہ کسانوں کے لیے بندیشہ ہاؤس کسان ہاؤس ہے کسان مظلوم طبقہ ہے کسان تحریک کا دامے درمے سخنے ساتھ دیں گے کسانوں اور زراعت کے تحفظ کے لیے31مارچ کا کسان ٹریکٹر مارچ وقت کی ضرورت بن چکا ہے


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent